عمران خان کا اڈیالہ جیل میں طبی معائنہ،بشریٰ بی بی کامعائنہ کروانے سے انکار

bushra-bibi-and-imran-khan-jl.jpg


عمران خان کا اڈیالہ جیل میں طبی معائنہ، بشریٰ بی بی نے معائنہ کروانے سے انکار کردیا

پاکستان تحریک انصاف کے بانی عمران خان کا اڈیالہ جیل میں شوکت خانم اسپتال کے ڈاکٹر فیصل سلطان کی سربراہی میں میڈیکل ٹیم نےمعائنہ کیا ہے، بشریٰ بی بی نے طبی معائنے سے انکار کردیا۔

تفصیلات کے مطابق اڈیالہ جیل میں قید عمران خان اور بشریٰ بی بی کے طبی معائنے کے عدالتی حکم کے بعد ڈاکٹر فیصل سلطان کی سربراہی میں میڈیکل ٹیم نے عمران خان کا معائنہ کیا جبکہ پمز اسپتال کے عملے نے ضروری بلڈ ٹیسٹ کیلئے خون کے نمونے حاصل کیے، خون کے نمونے مختلف بلڈ ٹیسٹس کیلئے پمز اسپتال کی لیبارٹری بھجوائے جائیں گے۔

اس موقع پر عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی بھی موجود تھیں تاہم انہوں نے اپنا میڈیکل چیک اپ نہیں کروایا، ا؎ڈاکٹر فیصل سلطان اور عمران خان نے اصرار بھی کیا مگر وہ رضامند نا ہوئیں اور انہوں نے طبی معائنے اور بلڈ ٹیسٹس کیلئے خون کا نمونہ دینے سے انکار کردیا ۔

حکام کے مطابق بانی پی ٹی آئی کے بلڈ ٹیسٹس کی رپورٹس اور ڈاکٹروں کی رائے تحریری طور پر احتساب عدالت میں پیش کی جائے گی۔

خیال رہے کہ عمران خان نے اپنا اور بشریٰ بی بی کا طبی معائنہ شوکت خانم اسپتال کے ڈاکٹر فیصل سلطان کی نگرانی میں میڈیکل ٹیم سے کروانے کیلئے درخواست دائر کی تھی، عدالت نے ان کی درخواست کو منظور کرتے ہوئے جیل انتظامیہ کو اس حوالے سے خصوصی انتظامات کرنے کی ہدایات جاری کی تھیں۔
 

zaheer2003

Chief Minister (5k+ posts)
ڈاکٹر فیصل سلطان کی سربراہی میں میڈیکل ٹیم نے عمران خان کا معائنہ کیا جبکہ پمز اسپتال کے عملے نے ضروری بلڈ ٹیسٹ کیلئے خون کے نمونے حاصل کیے، خون کے نمونے مختلف بلڈ ٹیسٹس کیلئے پمز اسپتال کی لیبارٹری بھجوائے جائیں گے۔
چیک اپ میں ڈاکٹر کو رپورٹس چاہئیں اور وہ پمز بنائے گا یعنی مطلب کی رپورٹ بھی بنائی جا سکتی ہے