عمران ریاض سے منسوب وائرل ہونیوالی ڈانس ویڈیو کی حقیقت سامنے آگئی

imaahi11h1h.jpg

سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہورہی ہے جس میں عمران ریاض جیسی وضع قطع رکھنے والا ایک شخص ڈانس کررہا ہے، یہ شخص اپنی سفید داڑھی اور عمران ریاض جیسے قد کاٹھ کی وجہ سے عمران ریاض ہی لگتا ہے مگر غور سے دیکھا جائے تو یہ عمران ریاض نہیں۔

اس ویڈیو کے سامنے آنے کے بعد عمران ریاض کے مخالفین کئی دن سے سوشل میڈیا پر یہ پروپیگنڈا کررہے ہیں کہ عمران ریاض ڈانس کررہا ہے اور پیچھے تحریک انصاف کا ترانہ بھی چل رہا ہے۔ن لیگ کے حامی سپورٹرز بغیر سوچے سمجھے یہ ویڈیو اپلوڈ کرکے پروپیگنڈا کررہے ہیں۔

اکثر سوشل میڈیا صارفین یہ تو جانتے ہیں کہ یہ عمران ریاض نہیں تو یہ شخص ہے کون؟یہ شخص دراصل انڈین کوریوگرافر ورون اروڑا ہے۔جس نے اپنے ڈانس کی ویڈیو اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر اپلوڈ کررکھی ہیں۔

یہ ویڈیو کچھ روز قبل ن لیگ کے حمایتی کامیڈین مصطفیٰ چوہدری نے شئیر کی اور کہا کہ اگر عمران ریاض بھای ڈانس کر رہے ہیں خوش ہیں انجواے کر رہے ہیں تو کسی کو کیا تکلیف ہے؟
https://twitter.com/x/status/1783538011109568623
جس پر ایک سوشل میڈیا صارف نے کہا کہ یہ شخص عمران ریاض نہیں ورون اروڑا ہے جس نے یہ ویڈیوز اپنے انسٹا اکاؤنٹ پر اپلوڈ کی ہیں۔
https://twitter.com/x/status/1783901760270033391