غیر ذمہ دارانہ بیانات سے پارٹی کو نقصان پہنچا ، شیر افضل کو شو کازنوٹس

shair-afzal-marwat-notice-party.jpg


پارٹی رہنماوں کے خلاف متنازع بیانات ، شیر افضل مروت کو شو کاز نوٹس جاری

پاکستان تحریک انصاف نے شیر افضل مروت کو پارٹی رہنماوں کے خلاف متنازع بیانات دینے پر شوکاز نوٹس جاری کر دیا,پی ٹی آئی کے جنرل سیکرٹری عمر ایوب کی جانب سے شیر افضل مروت کو جاری شوکاز نوٹس کے متن کے مطابق کہا گیا آپ کے غیر ذمہ دارانہ بیانات سے پارٹی کے مفادات کو نقصان پہنچا، بانی پی ٹی آئی کی ہدایات کے باوجود آپ نے بیانات دیئے۔

متن میں کہا گیا آپ کے بیان سے پارٹی ممبران اور اسٹیک ہولڈرز کے درمیان تعلقات خراب ہوئے، آپ تین روز کے اندر جواب دیں ورنہ کارروائی کی جائے گی,شوکاز نوٹس میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ اگر آپ کا جواب اطمینان بخش نہ ہوا تو پارٹی آپ کے خلاف ایکشن لے گی۔

دوسری جانب پاکستان تحریک انصاف نے اپنے پارٹی رہنما شیر افضل مروت کو سیاسی کمیٹی اور واٹس ایپ گروپ سے نکال دیا,پی ٹی آئی رہنما اور رکن قومی اسمبلی شیر افضل مروت کو پارٹی رہنماﺅں کے خلاف بیان دینا مہنگا پڑگیا۔

ذرائع کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کی قیادت نے شیر افضل مروت کے بیانات پر ردعمل دیتے ہوئے انہیں سیاسی کمیٹی سے نکال دیا,شیر افضل مروت کو سیاسی کمیٹی کے واٹس ایپ گروپ سے بھی نکال دیا گیا ہے جبکہ پارٹی نے انہیں مکمل سائیڈ لائن کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ بانی چیئرمین عمران خان غیر ضروری بیانات اور رویے کی وجہ سے شیر افضل مروت سے خفا ہیں اور انہوں نے ہی کل اور آج اڈیالہ جیل میں ملاقات سے انکار کیا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ پارٹی رہنماؤں نے بانی تحریک انصاف کو شیر افضل مروت کو سیاسی کمیٹی اور کور کمیٹی سے نکالنے کی تجویز دی تھی,ذرائع کا کہنا ہے کہ شیر افضل مروت کی جانب سے متنازع بیانات پر ڈسپلنری ایکشن بھی لیا جا سکتا ہے۔

اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شیر افضل مروت نے پارٹی رہنماؤں شبلی فراز اور عمر ایوب کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے الزامات عائد کیے تھے اور کہا تھا کہ شبلی فراز اور عمرایوب نے آج بھی بانی پی ٹی آئی سے ملاقات ہونے نہیں دی۔انھوں نے بتایا تھا کہ دونوں رہنماؤں نے پارٹی سے کہا کہ اگر مجھے پبلک اکاؤنٹس کمیٹی (پی اے سی) کی چیئرمین شپ دی گئی تو ہمیں قبول نہیں۔

شیر افضل مروت کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کو میں نے اس وقت اٹھایا جب یہ سب لوگ چھپے ہوئے تھے اور پارٹی مردہ گھوڑا بن گئی تھی، خدمت کا صلہ یہ ملا کہ سوشل میڈیا ٹیم میرے خلاف مہم چلا رہی ہے۔

بانی پی ٹی آئی عمران خان نے شیر افضل مروت کو چیئرمین پبلک اکاؤنٹس کمیٹی (پی اے سی) کے لیے نامزد کیا تھا۔تاہم حکومت نے شیرافضل مروت کو چیئرمین پبلک اکاؤنٹس کمیٹی بنانے سے انکار کرتے ہوئے اپوزیشن سے کسی اور کو نامزد کرنے کی درخواست کی تھی۔اس کے بعد سابق وزیراعظم عمران خان نے سنی اتحاد کونسل کے سربراہ حامد رضا کو چیئرمین پبلک اکاؤنٹس کمیٹی نامزد کیا۔
 

Dr Adam

Prime Minister (20k+ posts)
نائب صوبیدار مروت کہ خلاف کاروائی تحریک انصاف کو مہنگی پڑے گی


!!!!!سیاسی موشگافیاں
ہفتے بعد صاب جی بلا پکڑے پھر واپس...... اب اسے شہرت اور لائم لائٹ میں رہنے کا چسکا پڑ چکا ہے
لیکن بہرحال صاحب کو پارٹی ڈسپلن میں آنا ہو گا اور زبان کو بھی تھوڑی لگام دینا ہو گی

 

ranaji

(50k+ posts) بابائے فورم


!!!!!سیاسی موشگافیاں
ہفتے بعد صاب جی بلا پکڑے پھر واپس...... اب اسے شہرت اور لائم لائٹ میں رہنے کا چسکا پڑ چکا ہے
لیکن بہرحال صاحب کو پارٹی ڈسپلن میں آنا ہو گا اور زبان کو بھی تھوڑی لگام دینا ہو گی

کریز سے باہر نکل کر بھی کھیلتا ہے اور نو بال بھی کرادیتا ہے اسکو نیٹ پریکٹس کی مزید ضرورت ہے انڈر ایٹینٗ سے ڈائرکٹ نیشنل ٹیم میں کھلانے کی وجہ سے یہ سیٹ بیک تو ہوتا ہے اب اسکو نیشنل ٹیم میں رکھ کر نیٹ پریکٹس کرانے سے ٹھیک ہوجائے گا
 

Digital_Pakistani

Chief Minister (5k+ posts)
سمجھ میں نہیں اتا کہ ایک بہادر شخص پارٹی ڈسپلن کی بار بار خلاف ورزی کیوں کرتا تھا
 

Realpaki

Senator (1k+ posts)
Sab kuch apni jaga but PTI should handle this matter very carefully he is definite asset and very brave and emotional person in PTI . PTI never ever should loose him.