مبینہ طور پر زہریلی پھکی کھانے سے ایک خاتون اور 4 بچیاں دم توڑ گئیں

phaakk1i1h2.jpg


ذرائع کے مطابق فیصل آباد کے تھانہ گڑھ کے علاقہ بستی جموں دلو میں مبینہ طور پر ایک پنسار کی دکان سے خریدی گئی زہریلی پھکی لے کر کھانے سے 34 سالہ شمیم نامی ایک خاتون سمیت اس کی تین بیٹیاں اور ایک بھتیجی جاں بحق ہو گئی ہے۔

پولیس نے جاں بحق ہونے والی خاتون کے شوہر مظہر علی دلو کی مدعیت میں عبدالوہاب نامی پنسار کے خلاف مقدمہ درج کر کے اسے گرفتار کر لیا ہے ۔ ایف آئی آر کے مطابق مظہر علی دلو نے عبدالوہاب پنسار سے نزلہ زکام کی پھکی لی تھی۔

مظہر علی دلو نے پولیس کو بتایا کہ اس نے عبدالوہاب پنسار کی دکان سے نزلہ زکام کا بتا کر پھکی لے تھی اور گھر آکر دودھ کے ساتھ بچیوں (5سالہ رخسانہ، 4 سالہ اقصیٰ اور 3 سالہ فرزانہ) اور ان کی والدہ کو کھلائی جبکہ گھر پر اس کے بھائی کی 8 سالہ بھتیجی مسکان بھی موجود تھی جن کی پھکی کھاتے ہی حالت غیر ہونا شروع ہو گئی۔

پھکی کھاتے ہی سب کے پیٹ میں درد ہونے کے ساتھ ساتھ الٹیاں آنے لگیں اور منہ سے جھاگ نکلنا شروع ہو گئی، مسکان تھوڑی ہی دیر کے بعد کلیانوالا میں ایک نجی ہسپتال میں جاں کر دم توڑ گئی۔ اپنی 3 بیٹیوں اور ان کی والدہ کو فوری طور پر لے کر سول ہسپتال پہنچے جہاں پر وہ بھی جاں بحق ہو گئیں، ڈاکٹر نے شبہ ظاہر کیا ہے کہ ان کی ہلاکتیں زہرخورانی سے ہوئی ہیں۔

پولیس کے مطابق پوسٹ مارٹم رپورٹ اانے کے بعد ہی حقیقت سامنے آئے گی تاہم مظہر علی دلو نے الزام عائد کیا ہے کہ اس کی بیٹیاں اور بیوی کئی دنوں سے نزلہ زکام میں مبتلا تھیں جیسے ہی پنسار عبدالوہاب سے پھکی نما دوائی کھلائی تو اس کی بیوی شمیم اور تمام بچیوں کی حالت غیر ہو گئی اور ہسپتال لے جانے کے باوجود وہ جانبر نہ ہو سکیں۔

ذرائع کے مطابق پولیس نے عبدالوہاب نامی پنسار کو گرفتار کرنے کے بعد تحقیقات شروع کر دی ہیں جبکہ عبدالوہاب نے الزام کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس نے متاثرہ خاندان کو کسی قسم کی دوائی یا پھکی نہیں دی، ناحق اسے پھنسایا جا رہا ہے۔


وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف نے واقعے پر اظہار افسوس کرتے ہوئے واقعہ کی رپورٹ طلب کر لی جبکہ سی پی او اور ڈی آئی جی فیصل آباد جائے وقوعہ پر پہنچ گئے اور تحقیقات جلد مکمل کرنے کا حکم دیا۔
 

Dr Adam

Prime Minister (20k+ posts)



‎إِنَّا لِلّٰہِ وَاِنَّآ اِلَیْہِ رَاجِعُوْنَ

اللہ تمام مرحومین کی خطائیں معاف کرکے مغفرت کرے اور لواحقین کو صبر دے . آمین