مخصوص نشستوں پر امیدوار خواتین کا سپریم کورٹ کےباہر جم غفیر،دلچسپ تبصرے

maskh1i11h.jpg

گزشتہ روز پی ٹی آئی کی مخصوص نشستوں پر خواتین امیدوار بھی سپریم کورٹ پہنچ گئی تھیں، نومئی کے بعد یہ پہلا موقع تھا کہ پی ٹی آئی خواتین کسی ایونٹ پر نظر آئیں ورنہ ڈاکٹریاسمین راشد، صنم جاوید ، طیبہ راجہ، عالیہ حمزہ سے اظہار یکجہتی کرنے کبھی یہ خواتین نہیں پہنچیں۔

اس موقع پر تحریک انصاف کی مخصوص نشستوں کی خواتین امیدواروں نے سپریم کورٹ میں "وزیراعظم عمران خان، خان تیرے جانثار بے شمار بے شمار، قیدی نمبر 804 "کے نعرے بھی لگائے۔
https://twitter.com/x/status/1787367594992730575
دلچسپ بات یہ ہے کہ سائفر کیس ہو یا عدت میں نکاح کیس: یہ خواتین وہاں کہیں نظر نہیں آئی ماسوائے کنول شوذب ، نادیہ خٹک یااکا دکا خواتین کے اور نہ ہی عمران خان کی رہائی سے متعلق کسی احتجاج یا ایونٹ میں نظر آئیں لیکن جب اپنی مخصوص نشستوں کی باری آئی تو یہ خواتین سپریم کورٹ میں عمران خان سے اظہار یکجہتی کرتی رہیں۔

اس پر سوشل میڈیا صارفین نے بھی سوال کئے کہ یکدم مخصوص نشستوں کی امیدوار خواتین کا رش لگ گیا، کیا یہ خواتین عمران خان کی رہائی یا دیگر معاملات میں احتجاج میں کہیں نظر آئیں؟ انکا مزید کہنا تھا کہ یہ اپنے مفاد کیلئے یہاں آگئی ہیں لیکن مخصوص نشستوں پر منتخب ہوئیں تو دوبارہ غائب ہوجائیں گی۔

پی ٹی آئی کی مخصوص نشستوں کی امیدوار خواتین کا سپریم کورٹ میں رش لگ گیا،یہ آپ کو عمران خان کی رہائی یا دیگر معاملات کے لیے کیے گئے احتجاج میں کہیں نظر نہیں آئی ہوں گی
https://twitter.com/x/status/1787393446338048177
ابوذر فرقان نے تبصرہ کیا کہ عمران خان کی رہائی کے لیے ایک لفظ نہیں اِن کے مُنہ سے نکلتا اور آج مخصوص نشستوں والی خواتین سُپریم کورٹ پہنچی ہوئی ہیں
https://twitter.com/x/status/1787395064995438753
فاروق نیاز نے کہا کہ اتنی زیادہ ریزرو خواتین ؟ویسے کدھر ہوتی ہیں یہ جب گراونڈ میں دیگر خواتین کو موبالائز کرنے کا وقت ہوتا ہے؟ پی ٹی آئی کی مخصوص نشستوں کی امیدوار خواتین کا سپریم کورٹ میں رش۔
https://twitter.com/x/status/1787414081084756291
مقدس فاروق اعوان نے اس پر ردعمل دیا کہ بھائی یہ صرف اپنے مفاد کے وقت سامنے آتی ہیں، آگے پیچھے ورکر دھکے کھاتا ہے قومی اسمبلی میں جانے کے بعد بھی یہی کرنا لکھوا لیں
https://twitter.com/x/status/1787417996450816191
احسن کا کہنا تھا کہ ایک مہینہ ہو گیا کے عمران خان کے کیسے اسلام اباد ہائی کورٹ میں چل رہے ہیں ان کی بہنیں بلاتی ہیں مجال ہے کہ کوئی بھی وہاں پہنچا ہو ان مفاد پرستوں کو کسی صورت اسمبلیوں میں نہیں بٹھانا چاہیے
https://twitter.com/x/status/1787420655408804089
ایک سوشل میڈیا صارف نے کہاکہ عمران خان کی رہائی کے لیے ایک لفظ نہیں اِن کے مُنہ سے نکلتا اور آج مخصوص نشستوں والی خواتین سُپریم کورٹ پہنچی ہوئی ہیں
https://twitter.com/x/status/1787466954489422253
عظمت خان نے تبصرہ کیا کہ مخصوص نشستوں کے کیس میں پشاور ہائیکورٹ کا فیصلہ معطل ہونے کے بعد مخصوص نشستوں کی خواہش مند خواتین کی بڑی تعداد سپریم کورٹ میں موجود۔ عمران خان کے حق میں بڑھ چڑھ کر نعرے بازی۔ یہ خواتین مختلف راہنماوں کے ہمراہ یہاں آئی ہیں۔ویسے یہ آنٹیاں اب تک کہاں تھی ؟
https://twitter.com/x/status/1787419420769362355