محکمہ سماجی بہود نے مشیر مشال یوسفزئی کیلئے ٹویوٹا فرچیونر خریدنے کیلئے صوبائی حکومت سے اجازت طلب کرلی
مشال اعظم کیلئے ایک کروڑ 71لاکھ 7ہزار روپے سے گاڑی خریدی جائیگی کیونکہ موجودہ گاڑی کی حالت ابتر ہے جبکہ سیکرٹری سماجی بہبود انیلہ محفوظ درانی کیلئے کیا سپورٹیج خریدی جائیگی جس کی قیمت 73لاکھ روپے ہے
محکمہ سماجی بہبور نے وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا سے گاڑیوں کی خریداری پر عائد پابندی میں نرمی کی درخواست کردی ہے
اس پر صحافیوں اور خود پی ٹی آئی سپورٹرز کی جانب سے سخت ردعمل دیکھنے کو مل رہا ہے۔
عارف اعوان نے تبصرہ کیا کہ پاکستان تحریک انصاف والے وزیر اعلی پنجاب مریم نواز کی گاڑی کے ٹائر بدلنے پر سراپا احتجاج تھے اور اب کے پی کے میں وزیر اعلی کی مشیر کے لیے ایک کروڑ اور اکہتر لاکھ کی نئی گاڑی خریدی جارہی ہے ۔کے پی کے حکومت نے کفایت شعاری مہم کا آغاز نہیں کیا تھا ؟
عمران بھٹی کا کہنا تھا کہ ماشااللہ۔۔۔ دوسروں کو نصیحت خود میاں فضیحت۔۔۔ مریم نواز پر تو تنقید بہت آسان ہے ، اب یہ محترمہ کس حیثیت سے عوامی پیسے پر موجیں مار رہی ہیں۔۔۔ سب کا خمیر ایک ہیں غریب عوام کو بیوقوف بناتے ہیں۔
احتشام نے کہا کہ علی آمین گنڈا پور نے مریم نواز کی حکومت کو ٹک ٹاکروں کی حکومت کہا لیکن علی صاحب تھوڑا ٹائم نکالیں اور اپنے وزیروں اور مشیروں کے ٹک ٹاکس چیک کریں۔ سیکورٹی پروٹوکولز، ششکے اور اللہ معاف کریں جیسے کھبی زندگی میں پہلی دفعہ گاڑی میں بیٹھے ہو۔منافقت مت کریں۔ پہلے اپنے گھر کو ٹھیک کریں۔
وقاص اعوان نے کہا کہ حکمران حکمران ہی ہوتے ہیں چاہے پی ٹی ائی کے ہوں یا پھر ن لیگ کے سب ایک ہی تھالی کے چٹے بٹے ہیں اس ملک کی عوام بے وقوف ہے بس باقئ سب سیانے ہیں
کامران واحد نے ردعمل دیا کہ اگر یہ خبر درست ہے تو پھر مریم کی گاڑی پر کی گئی تنقید پر انصافیوں کو معافی مانگ لینی چاہیے۔۔۔
شاکر محموداعوان نے ردعمل دیا کہ مشعال یوسفزائی وزیر اعلی خیبر پختونخواہ سے زیادہ طاقت ور دیکھائی دے رہی ہیں،، اب قومی خزانے سے انکے لیے 1 کروڑ 71 لاکھ کی گاڑی خریدی جائے گی کیا وہ پہلے سے موجود سرکاری گاڑی میں سفر نہیں کر سکتی ہیں؟
مقدس اعوان نے کہا کہ مشعال یوسفزئی کے لیے 71 لاکھ کی گاڑی خریدی جائے پی ٹی آئی نے مریم نواز پر بہت تنقید کی ہن مزے جھلو
شہباز گل کا کہنا تھا کہ اگر یہ درست ہے تو اس فیصلے کو عوامی مفاد میں واپس لے لینا چاہئیے۔خان کو یہ چیزیں پسند نہیں ہیں۔
رائے ثاقب کھرل نے کہا کہ مشال یوسفزئی صاحبہ کو بریک نہیں مل سکتی کے پی حکومت سے؟ روز باعث شرمندگی بنتی ہیں حکومت کے لیے۔ محترمہ جس گاڑی میں مشیر بننے سے پہلے سفر کرتی تھیں اسی میں اب بھی کر لیں۔