نئی سیاسی جماعت کا قیام، مفتاح اسماعیل نے اہم اعلان کردیا

miftahaa11.jpg


سابق وفاقی وزیر مفتاح اسماعیل نے نئی سیاسی جماعت میں شامل ہونے والے ممکنہ رہنماؤں کے ناموں کے حوالے سے اہم انکشاف کردیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق سابق وفاقی وزیر خزانہ اور ن لیگ کے سابق رہنما مفتاح اسماعیل نے جیو نیوز کے پروگرام نیا پاکستان میں خصوصی گفتگو کی، اس موقع پر میزبان شہزاد اقبال نے ان سے نئی سیاسی جماعت کے قیام اور اس میں شامل ممکنہ سیاستدانوں کے ناموں کے حوالے سے سوال کیا۔

مفتاح اسماعیل نے اس سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ آئندہ جمعرات یا جمعہ تک ہم نے نئی پارٹی کے آئین ، 2 لاکھ روپے چیک اور 2،3 ہزار دستخط اور شناختی کارڈ کی کاپیاں الیکشن کمیشن میں نئی جماعت کی رجسٹریشن کیلئے جمع کروادیں گے۔

انہوں نے مزید کہا کہ اس سے قبل پارٹی کے نئے نام کے حوالے سے معاملات بھی حل کرلیے جائیں گے،ہم اس سے قبل ایک اہم اجلاس کرچکے ہیں، جبکہ متعدد ورچوئل اجلاس بھی ہمارے ہوچکے ہیں،19 تاریخ کو کراچی میں اجلاس ہوگا جبکہ 22 تاریخ کو کوئٹہ میں اجلاس ہوگا، ان اجلاسوں میں سندھ و بلوچستان کے لوگ شامل ہوں گے، اس کے بعد پارٹی کو باقاعدہ طور پر لانچ کیا جائے گا۔

پارٹی میں شامل رہنماؤں کے ناموں سے متعلق سوال کے جواب میں مفتاح اسماعیل کا کہنا تھا کہ لاہور سے ضعیم قادری، جاوید عباسی، سردار مہتاب عباسی، کراچی سے معیز جعفری اور دیگرایسے لوگ شامل ہیں،ہم نے کوشش کی ہے کہ پرانے سیاستدانوں کے ساتھ نئے چہروں کو سامنے لایا جائے، یہ ایسے لوگ ہیں جو سیاست سے تعلق نہیں رکھتے مگر پروفیشنل ہیں، پڑھے لکھے ہیں اور یہ سمجھتے ہیں کہ ملک جس ڈگر پر چل رہا ہے وہ ٹھیک نہیں ہے۔
 

Aliimran1

Chief Minister (5k+ posts)

MUNIRAY Dalay —Apni Ghar wali Beti ya Baji bhi launch kar lo kuch nahi ho ga​

San Diego Lol GIF by San Diego Zoo Wildlife Alliance
Dance Clubbing GIF by Coop Prix - fort gjort!
Star Wars Reaction GIF

New party members —— More to come 😜😂😂