ٹک ٹاک ویڈیوکیلئے نابینا شخص کو سیلابی پانی میں گرانے والے 2 ٹک ٹاکر گرفتار

Kashif Rafiq

Prime Minister (20k+ posts)
https://twitter.com/x/status/1787144451959230728
جنوبی وزیرستان میں ٹک ٹاک ویڈیو بنانےکے لیے نابینا شخص کو سیلابی پانی میں گرانے والے 2 افراد کو وانا پولیس نے گرفتار کرلیا۔

تھانہ وانا سٹی پولیس کے مطابق ملزمان نے اپنی پروفائل کی ویور شپ بڑھانےکے لیے نابینا شخص کو پانی میں دھکا دیتے ہوئے ویڈیو بنائی اور اپ لوڈ کر دی تھی جس پر سوشل میڈیا صارفین نے غم و غصے کا اظہار کیا تھا ۔
https://twitter.com/x/status/1787048018824356121
ویڈیو پر سوشل میڈیا پر سخت ردعمل سامنے آنے کے بعد بعد ڈی پی او جنوبی وزیرستان نے واقعےکا نوٹس لیتے ہوئے ملزمان کو گرفتار کرنے کا حکم دیا۔ پولیس نے ملزمان کو گرفتار کرکے کارروائی کا آغاز کر دیا ہے۔

واقعے میں نابینا شخص معمولی زخمی ہوا جیسے ابتدائی طبی امداد دےکرگھر بھیج دیا گیا۔