پشاور:بارات کے دوران دلہا قتل، گتھی سلجھ گئی، قاتل کون نکلا؟

2carsjshjdhkjkjdkjd.png


بارات کے دوران دلہا کو قتل کیے جانے کے واقعے کا ڈراپ سین ہوگیا,پولیس کے مطابق دلہے کا قتل پسند کی شادی نہ ہونے کی وجہ سے کیا گیا, گرفتار کیے گئے ملزم جلال نے بتایا کہ وہ مقتول عدنان کی دلہن کو پسند کرتا تھا اور اسے راستے سے ہٹانے کے لیے قتل کردیا۔

تفتیش میں معلوم ہوا کہ مقتول دلہا عدنان کی اہلیہ، ملزم کی خالہ زاد ہے,پولیس کے سامنے اعتراف کرتے ہوئے ملزم نے بتایا کہ اس کی دلہن کے ساتھ کئی برس سے دوستی تھی۔ پولیس نے ملزم سے آلہ قتل بھی برآمد کرلیا۔

11 نومبر کو چارسدہ روڈ پر بارات میں دلہے کی گاڑی پر فائرنگ کا واقعہ پیش آیا تھا، جس میں دلہا جاں بحق اور اس کا بھائی زخمی ہوگیا تھا۔


اسپتال کا عملہ دولہے کو شادی کے نئے کپڑوں میں خون آلود دیکھ کر آبدیدہ ہوگیا جبکہ واقعے کی اطلاع ملتے ہی فوری طور پر اے ایس پی فقیر آباد سید طلال احمد شاہ جائے وقوعہ پر پہنچے۔

https://twitter.com/x/status/1724335357658071513
اے ایس پی سید طلال احمد شاہ نے جائے وقوعہ کا تفصیلی جائزہ لیتے ہوئے کرائم سین پر شواہد اکٹھا کرنے کی نگرانی کی۔

پولیس کا کہنا ہے کہ مقتول کے لواحقین کی رپورٹ پر باقاعدہ مقدمہ درج کیا جائے گا جبکہ واقعے میں ملوث ملزمان کا سراغ لگانے کے لیے مختلف پہلووْں پر جامع تفتیش کا آغاز کردیا گیا ہے۔