پنڈورا پیپرز پر مبنی تحقیقاتی دستاویز منظر عامر پر آئیں تو ایک خبر چلی کہ مسلم لیگ ن کی مرکزی نائب صدر مریم نواز کے بیٹے جنید صفدر بھی 5 آف شور کمپنیوں کے مالک ہیں۔ جب کہ یہ خبر جھوٹی تھی۔ جو کہ کسی طرح وائرل ہو گئی۔
اس خبر کے سرکاری ٹی وی پر نشر ہونے کے بعد معاون خصوصی شہباز گل نے ٹوئٹ کیا کہ کیا ایسے ہو سکتا ہے کہ کسی چوری وغیرہ کی تحقیقات ہو اور مریم باجی پیچھے رہ جائیں؟ کبھی بھی نہیں۔
اس ٹوئٹ پر ردعمل میں اینکر پرسن کامران شاہد نے کہا کہ درحقیقت یہ خبر جھوٹی ہے مگر وزیراعظم کے معزز معاون خصوصی ہمیں صحافتی اخلاقیات کا درس دے رہے تھے۔ دوسری جانب وہ جھوٹی خبر کی تائید بھی کررہے ہیں۔ اس سے پتا چلتا ہے کہ یہ جھوٹی خبر کہاں سے نکلی تھی۔
کامران شاہد کی ٹوئٹ پر معاون خصوصی برائے سیاسی روابط ڈاکٹر شہباز گل خود میدان میں آ گئے اور کہا کہ میرے دوست یہاں دو باتیں کنفیوز کی جا رہی ہیں۔ پہلے نمبر پر تو فیک خبر کا سورس میں نہیں اور ایسے ہی فیک نیوز سورسز کے خلاف ایکشن کے لئے ہم دس کروڑ جرمانہ چاہتے ہیں تاکہ ایسی خبریں نہ پھیلیں اور ہمارے دوست ایسے جرمانوں کے خلاف ہیں۔
دوسری طرف اظہر جاوید صاحب خود جھوٹی خبروں کا سورس ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ یہاں سب سے اہم بات یہ ہے کہ جھوٹی خبر کا میں سورس نہیں پھر بھی میرے میں اخلاقیات ہیں کہ میں اسے جھوٹا کہہ رہا ہوں اور اظہر جاوید سالہا سال سے جھوٹی خبریں گھڑتے ہیں اور ایک بار بھی کسی خبر کو جھوٹا نہیں مانا نہ معذرت کی۔ بلکہ ڈٹ کر اس کا دفاع کیا۔میرے دوست ethics are important.