پیرو کے وزیراعظم کی خاتون سے اظہار محبت کرنے کی آڈیو لیک، عہدے سے مستعفی

peru1h1ih131.jpg

جنوبی امریکہ میں واقع ملک پیرو کے وزیراعظم البرتو اوتارولا کی ایک خاتون کے ساتھ ہونے والی گفتگو کی آڈیو لیک ہونے کے بعد وہ اپنے عہدے سے مستعفی ہو گئے ہیں۔ بین الاقوامی خبر رساں ایجنسی کے مطابق وزیراعظم پیرو البرتو اوتارولا نے ایک خاتون کے ساتھ ہونے والی بات چیت کی آڈیو لیک ہونے پر اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا ہے۔ معاملہ نے اس وقت شدت اختیار کی تھی جب ایک ٹی وی چینل نے گزشتہ ہفتے ان کی بات چیت کی آڈیو نشر کر دی۔

57سالہ البرتو اوتارولا کی طرف سے اپنے اوپر لگنے والے الزامات کی تردید کی گئی ہے جبکہ ان کے خلاف الزامات پر متعلقہ اداروں نے باضابطہ تحقیقات شروع کر دی ہیں۔ البرتو اوتارولا کی آڈیو ایک ٹی وی چینل کے پروگرام پینوراما میں گزشتہ ہفتے نشر ہوئی تھی جس میں وہ 25 سالہ خاتون یازیرے پینیڈو سے بات چیت کرتے ہوئے سنا جا سکتا ہے۔

ذرائع سے بتایا گیا ہے کہ یازیرے پینیڈو نامی خاتون کو گزشتہ برس وزارت دفاع پیرو کی طرف سے 2 کنٹریکٹس جاری کیے گئے تھے جس سے یازیرے پینیڈو نے 14 ہزار ڈالر کمائی کی۔ 2022ء تک البرتواوتارولا بطور وزیر دفاع کام کر رہے تھے جس کے بعد ڈینابولوراتے کے صدر بننے پر انہیں ملک کا وزیراعظم بنایا گیا تھا۔

لیک ہونے والی آڈیو میں البرتو اوتارولا کو یازیرے پینیڈو اظہار محبت کرنے کے ساتھ اپنی نوکری کی درخواست بھیجنے کا کہتے ہوئے سنا جا سکتا ہے۔ آڈیو لیک میں ہونے والی گفتگو کا ماضی میں اپنے ایک بیان میں دعویٰ کیا تھا کہ ان کی یازیرے سے صرف ایک دفعہ کسی اجلاس میں ملاقات ہوئی تھی جو جھوٹا ثابت ہو گیا ہے۔

یازیرے پینیڈو ایک ٹی وی چینل کینال این سے گفتگو میں کہا تھا کہ ان کا البرتو اوتارولا سے پہلے مختصر تعلق رہا ہے اور ان کے درمیان ہونے والی گفتگو کی یہ ریکارڈنگ 2 سال پہلے کی ہے جب وہ وزیراعظم نہیں بنے تھے۔ دونوں کی وضاحتوں کے باوجود صدر پیرو ڈینابولوارتے نے البرتو اوتارولا کو کینیڈا کا دورہ ختم کرکے وطن واپسی کے احکامات دیئے جس کے بعد وہ اپنے عہدے سے مستعفی ہو گئے۔

البرتو اوتارولا نے استعفیٰ دیتے وقت کہا آڈیوریکارڈنگ میں ترمیم کی گئی، سابق وزیراعظم ان کیخلاف سازش میں ملوث ہیں، وہ لوگ ہمیشہ مجھے حکومت سے باہر نکالنا چاہتے تھے اور اس کا مقصد میری ساکھ تباہ کرنا ہے۔ سابق وزیراعظم مارٹن وزکارا کی طرف سے ان الزامات کی تردید کی گئی ہے۔

پیرو کے قانون کے مطابق وزیراعظم کے مستعفی ہونے پر کابینہ کے تمام 18 وزیروں کو بھی اپنے عہدے سے استعفے دینے پڑیں گے تاہم صدر کے پاس ان وزراء کو دوبارہ سے وزیر بنانے کا اختیار ہوتا ہے۔ پیرو کی حکومت میں پہلے بھی ایسے اتار چڑھائو آتے رہے ہیں، قبل ازیں ڈینابولوارتے نے صدر کے عہدہ سنبھالنے کے بعد بہت سے وزراء کے قلمدان تبدیل کیے گئے تھے۔
 

khan_11

Chief Minister (5k+ posts)
ایسے کام باغیرت قوموں کے باغیرت لوگ کرتے ہیں ایسی خصوصیات ہم مسلمانوں میں ہونی چاہئیں ہمارا رنگیلا وزیراعظم جب بھی کسی تقریب میں جاتا ہے تو خوبصورت خواتین کو ٹخنوں سے لیکر سر کے بالوں تک ایسے دیکھتا ہے جیسے ابھی تھوڑی دیر میں کھا جائے گا یہ سمجھتا ہے کہ سب عورتیں اس اینکر کیطرح ہیں جو اس کی بہت منظور نظر ہے
 
Last edited: