چین مخالف چار رکنی ممالک کی تنظیم "کواڈ" کا ایجنڈا کیا ہے؟

6.jpg

امریکا، آسٹریلیا، جاپان اور بھارت پر مشتمل 4 رکنی تنظیم "کواڈ" کا واشنگٹن میں حالیہ اجلاس ہوا تو عالمی سطح پر ایک سوال ابھرا کہ اس تنظیم کا ایجنڈا کیا ہے؟ یہ تنظیم مختصر ارکان کے ساتھ کیا کرنے جا رہی ہے؟

"کواڈ" کے ارکان ممالک کا مؤقف ہے کہ اس کا مقصد انڈو پیسفک ریجن کو آزاد اور سب کیلئے قابل رسائی رکھنا ہے لیکن درحقیقت تنظیم کا میکنزم اصل میں خطے کو توڑنے کیلئے تشکیل دیا گیا ہے اور مختلف ممالک کو چین کی مخالفت پر آمادہ کرنا ہے۔


چینی میڈیا اس تنظیم کے عزائم کے حوالے سے مزید بتاتا ہے کہ کواڈ میکنزم کا مقصد چین کا محاصرہ کرنا ہے۔ چاہے کتنی ہی بیان بازی کر لی جائے لیکن سپلائی چین کے حوالے سے کواڈ کی کوششیں مارکیٹ دشمن اور سیاسی نوعیت کی ہیں جن کا مقصد کشیدگی پیدا کرنا ہے لہٰذا ان کوششوں کو غیر اخلاقی اور شیطانی کہا جا سکتا ہے۔


22 ستمبر کو امریکا روانگی سے قبل، جاپانی وزیراعظم یوشی ہیڈی سوگا کا کہنا تھا کہ انڈو پیسفک ریجن میں چین کے ابھرنے سے طاقت کا توازن تبدیل ہونا شروع ہوا ہے اور کورونا جیسی وبا کی وجہ سے ان حالات میں غیر یقینی بھی شامل ہوگئی ہے۔

دوسری طرف دیکھا جائے تو ترقی ڈیڑھ ارب چینی عوام کا حق ہے۔ معاشی ترقی کی وجہ سے چین کی جی ڈی پی میں زبردست اضافہ ہوا ہے جس سے نہ صرف فوج پر اخراجات میں اضافہ ہوا ہے بلکہ جدت پر بھی بھاری رقوم خرچ کی جا رہی ہیں۔

چین نے ہمیشہ سے ہی پہلے جوہری ہتھیار استعمال نہ کر نے کی پالیسی اختیار کر رکھی ہے اور کسی بھی ملک کیخلاف کوئی ہتھیار دہائیوں سے استعمال نہیں کیا۔ لیکن اس کے باوجود جاپان جیسے ممالک بیکار میں چین کے ابھرنے سے تشویش میں مبتلا ہیں۔


اس حوالے سے چینی تجزیہ کاروں کا واضح کہنا ہے کہ کواڈ کے میکنزم سے چین کو کوئی نقصان نہیں ہوگا کیونکہ یہ چین کا محاصرہ تو کر سکتا ہے لیکن چین کی تیز رفتار ترقی کا راستہ نہیں روک سکتا۔ انہوں نے یہ بھی کہا ہے کہ چینی ترقیاتی منازل تیزی سے طے کر رہا ہے ایسے حالات میں اگر کوئی اس کے خلاف بولتا بھی ہے تو اس کا اقدام غیر ذمہ دارانہ ہوگا۔
 

Saboo

Prime Minister (20k+ posts)
ہاہاہا کیا یہ ایک ٹرکی سوال ہے کہ چین مخالف تنظیم کا ایجنڈا کیا ہے؟
ابے جب یہ ایک چین مخالف تنظیم ہے تو ظاہر ہے اسکا ایجنڈا ہر معملے میں
چین کی مخالفت کرنا ہوگا؟…..اور کیا
یہ تو ایسے ہی ہے اگر میں پوچھوں ایک چور کا ذریع معاش کیا ہوتا ہے ?