کراچی: پولیس موبائل پر حملے، 6 اہلکار شہید

Raaz

(50k+ posts) بابائے فورم
کراچی کے علاقے لانڈھی نمبر 6 اور 3 میں نامعلوم افراد کی طرف سے دستی بم اور فائرنگ میں 6 پولیس اہلکار شہید ہو گئے ہیں۔

209763_42472032.jpg


کراچی: (دنیا نیوز) لانڈھی نمبر 6 کے قریب مہاجرقومی موومنٹ کے چیئرمین آفاق احمد کی رہائش گاہ کے باہر کھڑی پولیس موبائل پرموٹر سائیکل سواروں نے دستی بم سے حملہ کیا جس کے نتیجے میں تین پولیس اہلکار آصف، نعیم اور خلیل جاں بحق ہو گئے۔ اس واردات کے چند ہی لمحوں بعد دہشت گردوں نے لانڈھی نمبر 3 پولیس موبائل پر خود کار ہتھیاروں سے فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں مزید تین پولیس اہلکار عاصم ، جاوید اور فدا جاں بحق جبکہ سب انسپکٹر شہزاد خان زخمی ہو گیا۔پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لیکر سرچ آپریشن شروع کر دیا ہے

http://urdu.dunyanews.tv/index.php/ur/Pakistan/209763
یا الله فرما