پاکستان میں اومی کرون کے نئے سب ویریئنٹ کے پہلے کیس کی تصدیق ہوگئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق قومی ادارہ صحت (این آئی ایچ) کے مطابق پاکستان میں ’جینوم‘ کی ترتیب کے ذریعے سب ویریئنٹ کی تصدیق ہوئی ہے ، نئے ویریئنٹ کی وجہ سے مختلف ممالک میں کیسز کی تعداد میں بھی اضافہ ہو رہا ہے۔
قومی ادارہ صحت نے اومی کرون کے نئے ویریئنٹ سے بچاؤ کے لیے احتیاطی تدابیر اپنانے پر زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ عوام ہجوم والی جگہوں پرماسک پہنیں ، شہری اپنی ابتدائی ویکسین مکمل کروائیں اور ویکسینیشن مکمل ہونے کے 6 مہینے کے بعد بوسٹر ڈوز لگوائیں۔
خیال رہے کہ ملک بھر میں کورونا کیسز اور اموات میں نمایاں کمی دیکھنے میں آئی ہے ۔ ملک میں کورونا مثبت کیسز کی شرح 0.42 فیصدر ہی ۔