گورنر پختونخوا کی تقریب حلف برداری،سابق گورنر، وزیراعلیٰ شریک نہ ہوئے

13faislakunksjjjwabjsddh.png

خیبرپختونخوا میں آج 40 ویں گورنر کی حلف برداری تقریب کا انعقاد کیا گیا جو افراتفری کا شکار ہوگئی۔ ذرائع کے مطابق گورنر ہائوس پشاور میں آج حلف بردار تقریب کا انعقاد کیا گیا جہاں پاکستان پیپلزپارٹی کے سینئر رہنما فیصل کریم کنڈی سے بطور خیبرپختونخوا کے 40 ویں گورنر چیف جسٹس پشاور ہائیکورٹ نے حلف لیا۔

گورنر خیبرپختونخوا کی تقریب حلف برداری افراتفری کا شکار رہی اور اعلانات کے باوجود پیپلزپارٹی کے کارکن سٹیج کے سامنے سے ہٹنے کو تیار نہ ہوئے۔


حلف برداری تقریب کے دوران پاکستان پیپلزپارٹی کے رہنما، سینیٹرز، اراکین قومی اسمبلی اور بیوروکریٹ کے لیے لگائی گئی کرسیوں پر جیالے براجمان ہو گئے جبکہ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا حلف بردار تقریب میں شریک نہ ہوئے۔ سٹیج پر تقریب کے دوران 2 کرسیاں رکھی گئی تھیں، وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں تھے اس لیے تقریب میں شریک نہ ہو سکے۔

فیصل کریم کنڈی کے گورنر خیبرپختونخوا کا حلف اٹھانے کے بعد پشاور کا گورنر ہائوس پیپلزپارٹی کے جیالوں کی نعرے بازی سے گونجتا رہا۔ فیصل کریم کنڈی نے اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کے پی گورنر ہائوس میں عرصہ دراز بعد ایک جیالا آیا ہے، کوشش کروں گا کہ وفاق اور کے پی کے حکومت کے درمیان ایک پل کا کردار ادا سکوں۔

انہوں نے کہا کہ ہم نہیں چاہتے کہ صوبے اور وفاق میں محاذ آرائی کا ماحول پیدا ہو اور ہم ریورس گیئر لگا کر پیچھے کو چلے جائیں، سکیورٹی فورسز کے ساتھ کھڑے ہو کر صوبے میں امن لانے کی کوششیں کرنے کے ساتھ مالی بحران کا بھی خاتمہ کریں گے۔ ہم سب نے مل کر صوبے کا مقدمہ پرامن طریقے سے لڑنا ہے۔


گورنر کے پی نے کہا کہ میں صوبائی حکومت کو دعوت دیتا ہوں کہ آئین ہم مل کر وفاقی سے اپنے حقوق مانگتے ہیں، اسلام آباد میں میں آپ کا وکیل بن کر آپ کا مقدمہ لڑوں گا۔ وزیراعلیٰ کے پی کے کو بھی دعوت دیتا ہوں کہ ہم سیاسی مخالفت نہیں کرنا چاہتے بلکہ ملک کو ترقی کرتا ہوا دیکھنا چاہتے ہیں۔

دریں اثنا سابق گورنر خیبرپختونخوا غلام علی گورنر ہائوس پشاور سے رخصت ہو کر اپنے رہائش گاہ میں منتقل ہو گئے ہیں۔ حاجی غلام علی ایک جنازے میں شریک تھے جہاں سے واپسی پر وہ ورسک روڈ پر واقع اپنے گھر اتر گئے اور گورنر ہائوس کی گاڑی کے ساتھ ساتھ پروٹوکول کو گورنر ہائوس پشاور بھجوا دیا۔
 

Dr Adam

Prime Minister (20k+ posts)
The problem will start when you will unconstitutionally interfere in the affairs of the elected provincial government. Whatever you have uttered in your maiden speech that is not your mandate as a governor. Don't try to infringe in government's affairs. You are just a rep of your unconstitutional president and NOTHING else.