ہتک عزت کا مقدمہ:امریکی عدالت کا ٹرمپ کو 8 کروڑ 33 لاکھ ڈالر ادا کرنیکا حکم

hatk11h13.jpg


مین ہیٹن عدالت نے سابق امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ کو مصنفہ ای جین کیرول کو 8 کروڑ 33 لاکھ ڈالر جرمانہ ادا کرنے کا حکم دے دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق نیویارک کی عدالت نے جنسی ہراسانی کاالزام عائد کرنے والی خاتون صحافی ای جین کیرول کی جانب سے ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف ہتک عزت کا دعویٰ دائر کرنے سے متعلق کیس کا فیصلہ سنادیا ہے۔

عدالت نے خاتون کی جانب سے ڈونلڈ ٹرمپ پر الزام عائد کرنے کے جواب میں جھوٹا قرار دیئےجانے پر دائر کردہ ہتک عزت کے دعوے میں ڈونلڈ ٹرمپ پر جرمانہ عائد کرتے ہوئے حکم دیا ہے کہ 8 کروڑ33 لاکھ ڈالر کا ہرجانہ ادا کرنے کا حکم دیدیا ہے۔

خیال رہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ کے امریکی صدر بننے کے بعد خاتون صحافی نے الزام عائد کیا کہ ڈونلڈ ٹرمپ نے1990 کے وسط میں ایک ڈیپارٹمنٹل اسٹور کے ڈریسنگ روم میں جنسی زیادتی کرنے کی کوشش کی، ڈونلڈ ٹرمپ نے اس الزام کو جھوٹا اور بے بنیادقراردیا جس پر خاتون صحافی نے 2019 ان کے خلاف ہتک عزت کا دعویٰ دائر کردیا۔

خاتون صحافی نے ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف 73 ملین ہرجانے کیلئے ہتک عزت کے دعوی دائر کرتے ہوئے موقف اپنایا کہ ڈونلڈ ٹرمپ نے مجھے جھوٹا قرار دیا جس سےمیری ساکھ خراب ہوئی اور میرے کیریئر کی تمام خبروں اور کالمز پر سوالیہ نشان کھڑا ہوگیا ہے۔