اسلام آباد:ریسر سلمیٰ خان کی گاڑی کی ٹکر سے 2سگے بھائی کچلےگئے،ایک جاں بحق

salma.jpg


پاکستان کی معروف ریسر سلمیٰ خان کی گاڑی سے موٹرسائیکل سوار 2 افراد کچلے گئے جو کہ سگے بھائی تھے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق سلمیٰ خان کی گاڑی کے نیچے آنے والے دونوں لوگوں میں سے ایک نے اسپتال پہنچ کر دم توڑ دیا جبکہ دوسرے کی حالت تشویشناک ہے۔ حادثے کا شکار ہونے والے دونوں نوجوان کے والد کی مدعیت میں اسلام آباد کے تھانہ شالیمار میں مقدمہ درج کیا گیا ہے جس میں 279/322 اور 337/427 کی دفعات شامل کی گئیں ہیں۔


ایف آئی آر کے متن کے مطابق گاڑی ایک نامعلوم خاتون چلا رہی تھیں اور حادثہ اسلام آباد کے علاقے او پی ایف کالج کی طرف پیش آیا جہاں ایک تیز رفتار ڈبل کیبن گاڑی نے پیچھے سے آکر موٹرسائیکل سوار افراد کو زور دار ٹکر ماری جس کے بعد گاڑی میں سوار خاتون جائے حادثہ سے فرار ہوگئی۔

268406_4056984_updates.jpg


ایف آئی آر کے مطابق حادثے میں دو نوجوان شبیر احمد اور حمزہ شدید زخمی ہوئے جنہیں پمز اسپتال منتقل کیا گیا تاہم 31 سالہ شبیر زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا جب کہ 18 سالہ حمزہ ایمرجنسی میں زیر علاج ہے جس کی حالت تشویشناک ہے۔

یاد رہے کہ حادثہ 2 نومبر کی شام ساڑھے 5 بجے مارگلہ چوک کے قریب OPF کالج F11 مرکز کے قریب پیش آیا۔
 
Advertisement
Last edited by a moderator:

Choudhry ji

MPA (400+ posts)
Public roads are not racing track .... but these nut shells cant understand because they know no one can hold them for it. I am IK fan but he has done nothing to enforce laws for such violations .... He says at all forums that without justice no success but what he has done to implement justice ????? rapists , thugs , child abusers even murderers are free in this mob country .... Naia Pakistan will reborn if justice will provided
 

Bubber Shair

Chief Minister (5k+ posts)
انڈین فلمیں تو نہیں دیکھنے لگ گئی؟
گاڑی اگر اللہ نے دے دی ہے تو پہلے چلانا سیکھ لیتی اتنی تیز رفتار سے چلانے سے ہوسکتا ہے یہ ایک دو ٹریفک سگنل پر آگے ہو مگر گھر جانے میں ٹائم اتنا ہی لگتا ہے جتنا آرام سے چلائیں تو
 
Sponsored Link