ایل این جی کی قیمت میں بڑی کمی،گھریلوصارفین کیلئے رعایتی پیکج لانے کافیصلہ

12hamlnng.jpg


آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی(اوگرا) نے درآمد شدہ ایل این جی کی قیمتوں میں 3 ڈالر سے زائد کی کمی کردی ہے، وفاقی وزیر توانائی نے گھریلو صارفین کیلئے رعایتی پیکج متعارف کروانے کا اعلان کردیا ہے۔

خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق اوگرا نے ایل این جی کی قیمتوں میں کمی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے جس کے مطابق سوئی ناردرن سسٹم میں جو ایل این جی15اعشاریہ6791 فی یونٹ تھی اس میں 3اعشاریہ055 کمی کردی گئی ہے جس کے بعد نئی قیمت 12 اعشاریہ6238 ڈالر فی یونٹ مقرر کردی گئی ہے۔

اسی طرح سوئی سدرن کے سسٹم میں ایل این کی کی قیمت میں بھی 3اعشاریہ049 ڈالر کمی کی گئی ہے جس کے بعد اس سسٹم میں ایل این جی کی نئی قیمت 12اعشاریہ376 فی ایم ایم بی ٹی یو مقرر کردی گئی ہے۔

وفاقی وزیر توانائی حماد اظہر نے اپنی ٹویٹ میں کہا کہ دسمبر میں ایل این جی کی قیمتو ں میں 20 فیصد کمی کی گئی ہےجس کی وجہ سستے ایل این جی کارگوز ہیں۔

Capture.jpg


https://twitter.com/x/status/1468594172676427781
انہوں نے مزید کہا کہ پاور سیکٹر کیلئے اس کے میرٹ آرڈر سے زیادہ ایل این جی دستیاب ہے، عموماً بند رہنے والے فرٹیلائزر پلانٹس کو بھی اس سال بلا تعطل ایل این جی فراہم کررہے ہیں، جبکہ ایکسپورٹ سیکٹر کو بھی مسلسل ایل این جی گیس کی سپلائی جاری ہے۔

https://twitter.com/x/status/1468572613949673483
https://twitter.com/x/status/1468576110392848386
حماداظہر نے کہا کہ گھریلو صارفین جو مقامی گیس استعمال کرتے تھے ذخائر میں کمی کے باعث کافی برسوں سے مشکلات کا شکار تھے، رواں برس ان کیلئے رعایتی پیکج متعارف کروارہے ہیں۔