این اے120:ہار کی پرواہ نہیں،اپنےلیڈرکیطرح خدمت کرنےآیاہوں:پی ٹی آئی امیدوار

na-120-mian-abaad.jpg


این اے 120 سے تحریک انصاف کے امیدوار اور ٹکٹ ہولڈر میاں عباد فاروق کہتے ہیں کہ انہیں جیت یا ہار کی پرواہ نہیں ہے وہ اپنے لیڈر چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی طرح عوام کی عملی خدمت کیلئے میدان میں آئے ہیں۔

معروف اینکر پرسن اقرار الحسن کو دیئے گئے انٹرویو میں میاں عباد فاروق نے کہا کہ وہ اپنے حلقے میں سیاسی وابسطگیوں کو بالائے طاق رکھ کر تمام نوجوانوں کو با اختیار بنانے کیلئے کام کر رہے ہیں۔ ان کے حلقے میں ایک لاکھ نوجوان ہیں جنہیں تکنیکی تعلیم دلا کر مختلف شعبوں میں ہنر مند بنا کر بااختیار بنائیں گے۔


این اے 120 سے قومی اسمبلی کے امیدوار عباد فاروق نے مزید کہا کہ انہوں نے اپنے کپتان کے نقش قدم پر چلتے ہوئے این اے 120میں فوڈ ٹرکس متعارف کرائے ہیں جو کہ غریب لوگوں کو کھانا مہیا کر رہے ہیں، اس منصوبے کو مرحلہ وار مزید آگے بڑھا یا جائے گا۔

میاں عباد فاروق نے مزید کہا کہ انہوں نے حلقے میں پانچ سو بچیوں کی اجتماعی شادی کرانے کا منصوبہ بنایا ہے جس کے تمام اخراجات وہ خود اٹھائیں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ میں ہار اور جیت کی سوچ سے نکل کر صرف خدمت کا جذبہ لیکر آئے ہیں اور اس کے لیے وہ خون کے آخری قطرے تک کوشش کریں گے۔

عباد فاروق نے یہ بھی کہا کہ ہمارے ملک میں نوجوانوں کی تعداد ساٹھ فیصد ہے،اگر ہم اپنے نوجوانوں کو تیار کریں تو بہت بڑی تبدیلی لا سکتے ہیں، میرے حلقے میں ایک لاکھ نوجوان ہیں ،اگر پچاس ہزار ،چاہے کسی بھی جماعت سے ہوں یہ ہمارے بچے ہیں ، سب کو ہنرمند بنائیں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ میں نے کپتان کی طرح خون کے آخری قطرے تک لڑنا ہے۔ میرے حلقے کے لوگوں کا گلہ ہے کہ انتخاب کے بعد کوئی نہیں پوچھتا۔ 500 نوجوان بچیوں کی شادیاں کروا رہا ہوں لوگ کہتے ہیں کہ اگر پھر بھی میں ہار گیا تو؟ میں کہتا ہوں مجھے اس سے کوئی سروکار نہیں میرا مقصد خدمت خلق ہے۔
 

thinking

Prime Minister (20k+ posts)
Honest.educated Youths ko agay ana chahay..Qatra qatra kar ke hi saheeh
Youths should leads.Hamara election ka system hi nahi pora nizam hi gala sara ha is lia Noujwan election ke zaraya uper nahi aa patay..