بیٹے کی والد کو کندھوں پر بٹھا کر مسجد نبوی کی زیارت کرانے کی ویڈیووائرل

masdjji1121.jpg


نوجوان نے دل جیت لئے، والد کو کندھوں پر بٹھا کر مسجد نبوی کی زیارت کرائی

نوجوان نے والد کو کندھوں پر بٹھا کر مسجد نبوی کی زیارت کا شرف حاصل کرلیا، سوشل میڈیا پر نوجوان کی ویڈیو وائرل ہوگئی،سعودی عرب میں سماجی رابطوں کی ویب سائٹس پر ایک ویڈیو وائرل ہو رہی ہے، جس میں ایک نوجوان کو اپنے والد کو کندھوں پر اٹھا کر مسجد نبویﷺ اور روضہ رسول صلی اللہ علیہ وسلم کی زیارت کروا رہاہے۔

وائرل ویڈیو میں موجود باپ بیٹے کی شناخت نہیں ہوسکی لیکن اپنے انداز سے سعودی شہری ہی لگ رہے ہیں، صارفین کی جانب سے نوجوان کے اس اقدام کو بھرپور سراہا جارہاہے، صارفین کا کہنا ہے کہ زیارت کرانے والے نوجوان نے والدین کے ساتھ حسن سلوک کی اعلیٰ مثال قائم کردی،اس طرح صرف وفا شعار اولاد ہی اپنے والدین کے ساتھ کرتی ہے جو انتہائی قابل تحسین جذبہ ہے۔


سعودی عرب کے شرعی مشیر اور محقق زیاد القرشی نے بھی ویڈیو کو سراہا اور کہا کہ ایسا اقدام قابل تحسین ہے، العربیہ ڈاٹ نیٹ سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ یہ وہ جذبہ ہے جس نے ان کے اعمال کے بدلے ان پر احسانات کا کچھ حصہ واپس کیا۔ نوجوان کا اپنے والد کے ساتھ سلوک اسے جنت میں لے جانے کا ذریعہ ثابت ہوگا۔
 

yankee babu

Senator (1k+ posts)
I wish i was carrying him on my shoulder, i could'nt stop my tears which kept rolling on cheeks what an amazing sight to see an obedient son Ma'sha Allah.
 

uzairm

Senator (1k+ posts)
i dont understand why people have to use their shoulders, masjid nabvi is wheel chair accessible and its a lot better experience for a person to be on a chair , rather than to be on a shoulder?