توشہ خانہ کی گھڑیاں بیچنا عمران خان کا حق تھا : فواد چودھری

fawad-chhh%20imran%20khan%20toshaaa.jpg


سابق وفاقی وزیر اطلاعات فواد چودھری کا کہنا ہے کہ توشہ خانے والی گھڑیاں بیچنا سابق وزیراعظم عمران خان کا حق تھا۔ جس کی گھڑی ہے وہ چاہے بیچے، پھینکے، رکھے، یا کسی کو تحفہ دے، دوسرا کون ہوتا ہے اس سے پوچھنے والا؟

نجی ٹی وی چینل سے بات کرتے ہوئے فواد چودھری نے کہا کہ گھڑی بیچنے سے زیادہ عجیب بات ہے کہ ملک کا وزیراعظم 16 ارب روپے کی منی لانڈرنگ کرے۔ زرداری صاحب نے بی ایم ڈبلیو لے لی تھی، گیلانی صاحب نے گاڑی لے لی، آپ سب کا توشہ خانہ کھولیں کوئی مسئلہ نہیں ہے۔


فواد چودھری نے یہ بھی بتایا کہ انہوں نے عمران خان کو کہا تھا کہ آپ وزیراعظم ہیں، آپ کا حق ہے سڑک بنوانا لیکن انہوں نے سرکاری مال استعمال نہیں کیا، اور گھڑی بیچ کر سڑک کی تعمیر کرائی۔

یاد رہے کہ سابق وزیراعظم عمران خان نے توشہ خانہ سے 15 کروڑ 40 لاکھ روپے کی تین قیمتی گھڑیاں خرید کر اسلام آباد کے واچ ڈیلر کو فروخت کیں اور مجموعی طور پر 3 کروڑ 60 لاکھ روپے حاصل کیے۔

جب کہ اس معاملے پر عمران خان کا موقف ہے کہ انہوں نے یہ گھڑیاں بیچ کر بنی گالہ کی سڑک کا کام مکمل کرایا۔ یہ تینوں گھڑیاں مشرق وسطیٰ کے خلیجی جزیرے کے شاہی خاندان کے ایک فرد اور اسی جزیرے کے ایک معزز شخص نے دی تھیں۔
 
Last edited by a moderator:

Waqar1988

Senator (1k+ posts)
If i have purchased something then its mine. I can sell it or do whatever the fuck i want to do with it