جنرل باجوہ 5 وزرائے اعظم،دو صدور کا دور دیکھنے والے آرمی چیف

bajwihshaha.jpg

ملک بھر میں نئے آرمی چیف کی تعیناتی کے چرچے ہیں، اس حوالےسے وفاقی کابینہ کا اجلاس بھی جاری ہے،کیا آپ جانتے ہیں موجودہ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا شمار بھی طویل ترین فوجی کیریئر رکھنے والے جنرلوں میں ہوتا ہے، 82سالہ آرمی چیف کی فوجی خدمات کا دورانیہ 44 سالوں پر محیط ہے۔

انہوں نے فوج میں شمولیت1978 میں اختیارکی24اکتوبر 1980 کو کمیشن حاصل کیا، وہ 2190 دن یعنی چھ سال آرمی چیف رہے۔

انہوں نے 29نومبر 2016کو جنرل راحیل شریف کی جگہ سپہ سالار کا عہدہ سنھبالا، اپنے دور سپہ سالاری میں انہوں نے 5وزرأ اعظم ،نواز شریف، شاہد خاقان عباسی، نگران جسٹس ریٹائرڈ ناصرالملک، عمران خان اور شہباز شریف کے ساتھ کام کیا، موجودہ صدر عارف علوی اور ممنون حسین مرحوم کا دور صدارت دیکھا۔

28نومبر 2019 کو سپریم کورٹ نے ان کی مدت ملازمت میں توسیع کا حکم نامہ معطل کردیا اور کہا ایسا کوئی قانون موجود ہی نہیں ہے،تاہم عدالت نے اس حکومتی یقین دہانی پر کہ مدت ملازمت میں توسیع کے لیے پارلیمنٹ دستور سازی کرے گی۔

جنرل باجوہ کو 6 ماہ کی توسیع دی گئی، بعد ازاں قانون کی پارلیمانی منظوری کے بعد 28جنوری 2020 کو مدت ملازمت میں مزید تین سال کی توسیع کردی گئی،جنرل ریٹائرڈ پرویز مشرف کا فوجی کیریئر بھی طویل یعنی 45 سال 7ماہ اور 9 دنوں پر محیط رہا۔ جنرل ضیا الحق یکم مارچ 1976ء کو 51 سال کی عمر میں آرمی چیف بنائے گئے تھے ۔ وہ 12سال 5ماہ 16دن آرمی چیف رہے۔

جنرل ایوب خان 43برس کی عمرمیں آرمی چیف بنائے گئے تھے، وہ کم عمرترین فوجی سربراہ رہے،میجرجنرل افتخار خان کی حادثاتی موت کے باعث بھی انہیں قبل از وقت ترقی ملی تھی۔ جنہیں پہلا مقامی کمانڈر انچیف نامزد کیاگیا تھا۔ ایوب خان ، یحییٰ خان، ضیاء الحق اور پرویز مشرف ملک کے صدر رہے۔

آرمی چیف کی تقرری کیلئے سمری میں چھ سینئر ترین لیفٹیننٹ جنرلز کے نام شامل ہیں، لیفٹیننٹ جنرل عاصم منیر،لیفٹیننٹ جنرل ساحر شمشاد مرزا اور لیفٹیننٹ جنرل اظہرعباس کا نام سمری میں موجود، پینل میں لیفٹیننٹ جنرل نعمان محمود، لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید اور لیفٹیننٹ جنرل محمد عامر کا نام بھی شامل ہیں۔
 

Resilient

Minister (2k+ posts)
تاریخ کو مسخ کرنا چھوڑ دیں ، جنرل ایوب خان نے 17 جنوری 1951 کو فوج کی کمان سنبھالی اور 27 اکتوبر 1958 کو موسیٰ خان کو فوج کی کمان سونپ دی اس دوران
1-لیاقت علی خان ،
2-خواجہ ناظم الدین ،
3-محمد علی بوگرہ
4-، چوہدری محمد علی
، حسین شہید سہروردی5-
6-- ابراہیم اسماعیل چندریگر
7-اور ملک فیروز خان نون

وزیراعظم رہے
 
Sponsored Link