خواجہ آصف پانچ وقت کے نمازی ہیں :حامد میر کا ارشاد بھٹی کو جواب

khawaja-sif-and-hamid-mir-uf.jpg

وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل کے امریکا کے حالیہ دورے میں دیئے گئے بیان پر ارشاد بھٹی نے تبصرہ کیا تو جواب میں حامد میر میدان میں آگئے جس پر دونوں صحافیوں میں دلچسپ خیالات کا تبادلہ ہوا۔

تفصیلات کے مطابق ارشاد بھٹی نے ایک ٹوئٹ کیا جس میں کہا کہ خواجہ آصف امریکا گئے، فرمایا ہم لبرل اور تحریکِ انصاف والے دینی رجحان رکھنے والے، مفتاح اسماعیل امریکا گئے اور امربالمعروف و نہی عن المنکر کوعمران خان سے منسوب کرتے ہوئے عمران خان کو طالبان سے ملا کر جُگت مار دی۔

تجزیہ کار نے مزید کہا کہ حد ہی ہوگئی اور کتنا خوش کرنا ہے امریکیوں کو؟ کیا اقتدارہی سب کچھ ہے؟ دین کو تو بخش دو۔

https://twitter.com/x/status/1518302615905308677
جس پر مفتاح اسماعیل یا خواجہ آصف نے تو کچھ نا کہا البتہ حامد میر ان کی وکالت میں سامنے آئے اور کہا کہ "خواجہ آصف بھی اتنے ہی مسلمان ہیں جتنے آپ اور عمران خان ہیں خواجہ صاحب کے ہاتھ میں تسبیح نظر نہیں آتی لیکن وہ پانچ وقت کے نمازی ہیں اور قرآن کی تلاوت بھی کرتے ہیں.

اینکر پرسن حامد میر نے یہ بھی کہا کہ لبرل ہونے کا مطلب دین سے دوری نہیں ہم اتنے ہی لبرل ہیں جتنے قائداعظم تھے اور اتنے ہی مسلمان ہیں جتنے قائداعظم تھے۔

https://twitter.com/x/status/1518305212997509120
اس پر ارشاد بھٹی نے حیرات کا اظہار کرتے ہوئے دوبارہ کہا کہ "ہاں بھائی جان ٹویٹ تو میں نے کیا لیکن اس کے جواب میں آپ عمران خان کو لےآئے! یہ درمیان میں عمران خان کہاں سے آگئے؟

ارشاد بھٹی نے کہا باقی میری دعا ہے کہ اللہ پاک خواجہ صاحب کی نمازیں وتلاوت قبول فرمائے اور اللہ پاک اگلی مرتبہ انہیں امریکا میں اپنے مسلمان ہونے پر بھی فخر کرنے کی توفیق عطا فرمائے، آمین۔

https://twitter.com/x/status/1518328736382275584
 
jani1

Chief Minister (5k+ posts)
قرآن پڑھتا ہے مگر اس پر عمل نہیں کرتا۔۔ اور نہ سچے دل سے صراط مستقیم کی دعا کرتا ہے۔۔
تبھی یہ حال ہے۔۔ کہ حرام کھارہا ہے۔۔ حرام کاریاں کررہا ہے۔۔ مگر محسوس نہی کررہا۔۔
یعنی یہ گونگے ہیں بہرے اندھے ہیں ، اور کوئی ہدایت کی بات انکے دل پر اثر نہیں کرتی۔۔ انکے دل پر مہر لگ چکی ہے۔۔

Last edited:

atensari

(50k+ posts) بابائے فورم
لبرل مسلمان رمضان کے روزے بھی رکھتا ہو گا، زکاوت بھی باقاعدگی ہے ادا کرتا ہو گا۔ ذاتی خرچے سے عمرہ و حج بھی کر چکا ہو گا۔
 
Shah@5

Politcal Worker (100+ posts)
میر کو نمک خوری اور برادری پرستی کا حق ادا تو کرنا ہی ہے اس کے ساتھ ساتھ عمران خان سے بغض کا سہرا بھی اپنے نام سجا کر رکھنا ہے لہازا وہ اسی قسم کی چوولیں مارے گا۔۔۔۔۔۔۔
 
tahirmajid

Chief Minister (5k+ posts)
Hamid Mir, Sohail Warraich, Asima Sherazi, Najam Sethi, Saleem Saafi or kaafi saarey or bhi, ye sub PMLN kay worker hain. PMLN kay payroll pe hain, ye journalist nahi hain ye baat yaad rakhi jay
 
jani1

Chief Minister (5k+ posts)
ملک آکر دین دار بن جانا اور کفار میں پہنچ کر انکے جیسی باتیں کرنا۔۔ قرآن نے کس خوبصورتی سے ایسے لوگوں کا ذکر فرمایا ہے۔۔​

279289545_3136280493327437_5812478342603948206_n.jpg

Khawajay kaa gawah tatto!
 
miafridi

Prime Minister (20k+ posts)
khawaja-sif-and-hamid-mir-uf.jpg

وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل کے امریکا کے حالیہ دورے میں دیئے گئے بیان پر ارشاد بھٹی نے تبصرہ کیا تو جواب میں حامد میر میدان میں آگئے جس پر دونوں صحافیوں میں دلچسپ خیالات کا تبادلہ ہوا۔

تفصیلات کے مطابق ارشاد بھٹی نے ایک ٹوئٹ کیا جس میں کہا کہ خواجہ آصف امریکا گئے، فرمایا ہم لبرل اور تحریکِ انصاف والے دینی رجحان رکھنے والے، مفتاح اسماعیل امریکا گئے اور امربالمعروف و نہی عن المنکر کوعمران خان سے منسوب کرتے ہوئے عمران خان کو طالبان سے ملا کر جُگت مار دی۔

تجزیہ کار نے مزید کہا کہ حد ہی ہوگئی اور کتنا خوش کرنا ہے امریکیوں کو؟ کیا اقتدارہی سب کچھ ہے؟ دین کو تو بخش دو۔

https://twitter.com/x/status/1518302615905308677
جس پر مفتاح اسماعیل یا خواجہ آصف نے تو کچھ نا کہا البتہ حامد میر ان کی وکالت میں سامنے آئے اور کہا کہ "خواجہ آصف بھی اتنے ہی مسلمان ہیں جتنے آپ اور عمران خان ہیں خواجہ صاحب کے ہاتھ میں تسبیح نظر نہیں آتی لیکن وہ پانچ وقت کے نمازی ہیں اور قرآن کی تلاوت بھی کرتے ہیں.

اینکر پرسن حامد میر نے یہ بھی کہا کہ لبرل ہونے کا مطلب دین سے دوری نہیں ہم اتنے ہی لبرل ہیں جتنے قائداعظم تھے اور اتنے ہی مسلمان ہیں جتنے قائداعظم تھے۔

https://twitter.com/x/status/1518305212997509120
اس پر ارشاد بھٹی نے حیرات کا اظہار کرتے ہوئے دوبارہ کہا کہ "ہاں بھائی جان ٹویٹ تو میں نے کیا لیکن اس کے جواب میں آپ عمران خان کو لےآئے! یہ درمیان میں عمران خان کہاں سے آگئے؟

ارشاد بھٹی نے کہا باقی میری دعا ہے کہ اللہ پاک خواجہ صاحب کی نمازیں وتلاوت قبول فرمائے اور اللہ پاک اگلی مرتبہ انہیں امریکا میں اپنے مسلمان ہونے پر بھی فخر کرنے کی توفیق عطا فرمائے، آمین۔

https://twitter.com/x/status/1518328736382275584

Well done Irshad Bhatti. Lifafa Mir needed the dose.

امپورٹڈ_حکومت_نامنظور