سابق بھارتی کرکٹر محمد رضوان کے مداح،سوشل میڈیا پوسٹ میں تعریفیں

7vvsrizwan.jpg

سابق بھارتی کرکٹر وی وی ایس لکشمن بھی پاکستانی وکٹ کیپر بیٹسمین محمد رضوان کے مداحوں میں شامل ہوگئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق سابق بھارتی بیٹسمین وانگی پورپووینکٹاسائی لکشمن عرف وی وی ایس لکشمن نے مائیکروبلاگنگ ویب سائٹ پر پاکستانی بلے باز محمد رضوان کی ہسپتال میں لی گئی تصویر شیئر کی اور ان کو خوب داد کی۔

وی وی ایس لکشمن نے جو تصویر شیئر اس میں محمد رضوان انتہائی نگہداشت یونٹ (آئی سی یو) کے بستر پر لیٹے دکھائی دے رہے ہیں، سابق بھارتی کرکٹ نے تصویر شیئر کرکے محمد رضوان کے عزم ، جرات اور لگن کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ محمد رضوان ہمت کی ایک مثال ہیں۔


انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان چاہے سیمی فائنل میں فتح یاب نہ ہو پایا ہو مگر اس میچ میں آئی سی یو میں 2 دن گزار کر آنے والے محمد رضوان کی فائٹنگ اسپرٹ دیکھنا متاثر کن تھا، کھیل ایک بہت بڑا استاد ہے جس میں ہر کسی سے سیکھنے کو بہت کچھ ملتا ہے۔

یادرہے کہ گزشتہ روز آسٹریلیا کے خلاف سیمی فائنل سے قبل محمد رضوان کی طبیعت خراب ہوگئی تھی اور انہیں چیسٹ انفیکشن کی شدید شکایت ہوگئی تھی جس کے بعد انہیں ہسپتال منتقل کیا گیا تھا جہاں انہوں نے 2 روز آئی سی یو میں گزارے اور میچ سے قبل فٹ ہوکر میدان میں پہنچے۔

سیمی فائنل میں محمد رضوان نے بیماری سے واپس آنے کے باوجود بہترین بیٹنگ کا مظاہرہ کیا اور 52 گیندوں پر 67 رنز کی شاندار اننگز کھیلی۔
 
Advertisement
Sponsored Link