سابق چیف جسٹس افتخار چوہدری کی گاڑی کی موٹر سائیکل سوار کو ٹکر

ifk.jpg


سابق چیف جسٹس افتخار چوہدری کی گاڑی سے ٹکر، 2 موٹر سائیکل سوار زخمی

سابق چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس افتخار چوہدری ریٹائرڈ کی گاڑی کی ٹکر سے 2 موٹر سائیکل سوار زخمی ہوگئے،اسلام آباد پولیس کے مطابق افتخار چوہدری کی گاڑی اور موٹر سائیکل کے درمیان حادثہ سری نگر ہائی وے پر پیش آیا۔

سابق چیف جسٹس افتخار چوہدری اور ان کے اہل خانہ اسلام آباد میں سری نگر ہائی وے پر اپنی گاڑی میں جا رہے تھے کہ پاکستان اسپورٹس کمپلیکس کے قریب گاڑی کو حادثہ پیش آیا،حادثے میں دو موٹر سائیکل سوار زخمی ہو گئے،انہیں پمز اسپتال منتقل کر دیا گیا جہاں ان کی حالت خطرے سے باہر ہے،سابق چیف جسٹس اور ان کے اہل خانہ بھی محفوظ ہیں۔گاڑی ڈرائیور چلا رہا تھا۔

جیونیوزکے مطابق پولیس کا کہنا ہے کہ زخمی افراد قانونی کارروائی نہیں چاہتے،فریقین کے درمیان صلح ہوگئی ہے، جبکہ زخمیوں کے مکمل علاج معالجہ کی ذمہ داری بھی سابق چیف جسٹس افتخار چوہدری نے اپنے سر لے لی ہے ۔

دوسری جانب وفاقی دارالحکومت میں ہی ایک اور واقعے میں تیز رفتار کار نے دو موٹر سائیکل سواروں کو ٹکر مار دی، ایک نوجوان جاں بحق اور دوسرا زخمی ہوگیا،خاتون ڈرائیور گاڑی چھوڑ کر موقع سے فرار ہو گئی،جسے شالیمار تھانے منتقل کر دیا گیا۔
 

samkhan

Chief Minister (5k+ posts)
موٹرسائیکل سوار کو چاہئے تھا کہ وہ سوره کہف کا آخری رکوع پڑھ کر باہر نکلتا. کانے دجال سے محفوظ رہنے کا نسخہ ہے