سیالکوٹ واقعہ:وہ شخص سری لنکن منیجر کوبچانے کی کوشش کرتا رہا،ویڈیو

8%D8%A8%D8%A7%DA%86%DA%BE%D8%A7%D9%86%D8%A6%D9%88%D8%A7%D9%84%D8%A7.jpg

سیالکوٹ میں مشتعل افراد کی جانب سے تشدد کے دوران ایک شخص مسلسل سری لنکن مینیجر کو بچانے کی کوشش کرتا رہا، جس کی ویڈیو بھی منظر عام پرآگئی ہے۔

نجی خبررساں ادارے ڈان نیوز کی رپورٹ کے مطابق سیالکوٹ کی گارمنٹس فیکٹری میں سری لنکن مینیجر پریانتھا کمارا کو بچانے کیلئے ان کے ساتھ پروڈکشن مینیجر اپنی جان پر کھیل گئے مگر ان کی کوششیں کارآمد نہ ہوسکیں۔


رپورٹ کے مطابق ان مناظر کی فوٹیج بھی سامنے آچکی ہے جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ پروڈکشن مینیجر نے سری لنکن مینجر کو بچانے کیلئے انہیں فیکٹری کی چھت پر چڑھاکر دروازہ بند کردیااور مشتعل افراد کو روکنے کی کوشش کی۔

مگر20 سے 25افراد کے سامنے وہ اکیلے زیادہ دیر تک ٹھہر نہ سکے ، لوگوں نے انہیں زدوکوب کرتے ہوئے چھت کا دروازہ توڑا اور پریانتھا کمارا کو پکڑ کر تشدد کرتے ہوئے لے گئے۔

ویڈیو میں پروڈکشن مینیجر کی مشتعل ملازمین سے درخواست کی آوازیں بھی سنی جاسکتی ہیں، پروڈکشن مینجر نے کہا اگر غیر ملکی نے کچھ کیا ہے تو ہم انہیں پولیس کے حوالے کردیتے ہیں مگر مشتعل ہجوم نعرے بازی کرتے ہوئے" مینجر آج نہیں بچے گا" کہتے تشدد کرتے رہے یہاں تک کے سری لنکن باشندہ جان کی بازی ہار گیا۔

https://twitter.com/x/status/1467166955442421765
سوشل میڈیا پر پروڈکشن مینیجر کے ساتھ ساتھ ایک اور شخص کی تصاویر بھی سامنے آئی ہیں جو ہجوم کے سامنے ہاتھ جوڑ کر سرلنکن شہری کو بچانے کی کوشش کر رہا ہے۔

https://twitter.com/x/status/1467114107522461697
 
Last edited by a moderator:

samkhan

Chief Minister (5k+ posts)
اس ویڈیو اور کل کہ واقعہ کو دیکھ کر نہ جانے کتنے لوگ اسلام سے متنفر ہو گئے ہیں. افسوس صد افسوس