شعیب اختر کو شاہد آفریدی سے کیا مسائل ہیں؟دلچسپ ویڈیو شیئر کر دی

9ssafrid.jpg

سابق سپیڈ سٹار اور پاکستان کرکٹ ٹیم ہیرو شعیب اختر نے انکشاف کیا کہ ان کو ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی سے کچھ مسائل ہیں۔

تفصیلات کے مطابق سابق فاسٹ بولر شعیب اختر نے اپنی ٹوئٹر پوسٹ میں اعتراف کیا ہے کہ انہیں شاہد آفریدی سے مسائل ہیں۔ شعیب اختر نے ٹوئٹر پر ایک ویڈیو پوسٹ کی گئی ہے جس میں وہ دلچسپ انداز میں ذکر کر رہے ہیں کہ انہیں شاہد آفریدی کے ساتھ کون کون سے مسائل ہیںویڈیو پوسٹ میں دیکھا جاسکتا ہے کے دونوں کرکٹ سٹارز ایک ساتھ بیٹھے تھے،۔


شعیب اختر نے مزاحیہ انداز میں کہا کہ ایک مسئلہ تو یہ ہے کہ یہ مجھ سے بھی زیادہ برے نظر آتے ہیں بعدازاں شعیب اختر نے ہنستے ہوئے کہا کہ انہیں شاہد آفریدی سے جو مسئلہ ہے کہ وہ مجھ سے بھی زیادہ دور تک شاٹ مار سکتے ہیں۔

شعیب اختر نے بات جاری رکھتے ہوئے کہا کہ ایک اور مسئلہ ہے کہ شاہد آفریدی ان سے بھی زیادہ مشہور ہیں۔ سابق فاسٹ بولر نے مزید بتایا کہ انہیں شاہد آفریدی کے بالوں سے بھی مسئلہ ہے، کیونکہ ان کے بال مجھ سے زیادہ ہیں۔

شعیب اختر کی یہ بات سن کر شاہد آفریدی سمیت وہاں موجود دیگر افراد کھلکھلا کر ہنس پڑے۔ شعیب اخترکی پوسٹ کو شاہد آفریدی نے ری ٹوئٹ کرتے ہوئے لکھا کہ' بہت شکریہ شعیب، آپ کے منہ سے اتنا سارا سچ بہت اچھا لگا، اور آپ کو فٹ دیکھ کر بھی بہت اچھا لگا۔

 
Advertisement
Sponsored Link