شہباز اسپیڈ ترقی کے بجائے تباہی پر چھڑتی نظر آ رہی ہے:پارس جہانزیب

shehbaz-sharif-speed-inflation-paris.jpg


شہباز اسپیڈ کی مہنگائی میں اسپیڈ،پارس جہانزیب کی کڑی تنقید

شہباز شریف جب وزیراعلیٰ پنجاب تھے تو ان کی اسپیڈ سو کی رفتار سے بھی آگے تھی، جہاں جاتے تھے فلائی اوور بن جاتے تھے، منصوبے مکمل ہوجاتے تھے۔سما نیوز کے پروگرام کی میزبان پاس جہانزیب نے شہباز شریف کی اسپیڈ کا تذکرہ کیا، اور ساتھ ہی تنقید کی کہ شہباز اسپیڈ ترقی کے بجائے تباہی پر چھڑتی نظر آ رہی ہے۔


پارس جہانزیب نے کہا کہ ملک میں مہنگائی نے بھی شہباز اسپیڈ پکڑ لی ہے اور شہباز شریف کو اس بات کا پتا ہی نہیں چلا، پیٹرول نے بھی شہباز اسپیڈ پکڑی تو پیٹرول نے ڈبل سنچری کرلی اور ابھی تک ناٹ آؤٹ ہے۔

پارس جہانزیب نے شہباز حکومت پر کڑی تنقید کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ دور میں مہنگائی ختم کرنے کا کریڈٹ لینے والی ن لیگ نے آج ملک میں اتنی مہنگائی کردی کہ ریکارڈز ٹوٹ رہے ہیں۔

میزبان نے کہا کہ ایک ہفتے میں دو بار تیس تیس روپے پیٹرول مہنگا کرنے کا کریڈٹ شہباز حکومت کو جائے گا،ن لیگ نے آئی ایم ایف کو شاید راضی کرلیا لیکن عوام کو ناراض کردیا۔

پارس جہانزیب نے کہا کہ شہباز اسپیڈ پیٹرول تک محدود نہیں بلکہ بجلی ، گیس سمیت ہر شے پر پہنچ گئی ہے،پنجاب میں شہباز کی اسپیڈ مرکز میں عوام کا درد سر بن گئی،مہنگائی کے اس طوفان میں عام آدمی کا جینا مشکل ہے۔
 

thinking

Prime Minister (20k+ posts)
Showbaz speed ab tabahe ki speed ban gae ha..jald log do waqt ki roti k lia tarsay gein..