شہباز شریف کی جہازی سائز کابینہ مزید پھیل گئی، تعداد 75 تک پہنچ گئی

1shehbazcabinet75.jpg

وزیر اعظم شہبازشریف نے سابق گورنراسٹیٹ بینک طارق باجوہ کو معاون خصوصی خزانہ مقرر کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم شہبازشریف نے کابینہ میں مزید توسیع کرتے ہوئے سابق گورنر اسٹیٹ بینک طارق باجوہ کو معاون خصوصی خزانہ مقرر کر دیا۔

اس حوالے سے کابینہ ڈویژن نے نوٹی فکیشن جاری کردیا ہے ، جس میں کہا گیا ہے کہ طارق باجوہ کا عہدہ وزیر مملکت کے برابر ہوگا۔ وزیر اعظم شہباز شریف کے کابینہ ارکان کی تعداد بڑھ کر 75ہوگئی ، وزیر اعظم کےمعاونین خصوصی کی تعداد 29 ہے۔

https://twitter.com/x/status/1577632074231595008
خاص بات یہ ہے کہ ان میں سے 23معاونین خصوصی کے پاس کوئی قلمدان ہی نہیں۔ جبکہ پروٹوکول اور مراعات وہی ہیں۔

سبکدوش ہونے والے مفتاح اسماعیل بغیر کسی قلمدان کے وفاقی وزیر ہیں ، جاوید لطیف بھی کئی مہینوں سے بغیر کسی قلمدان کے وفاقی وزیر کے عہدے پر براجمان ہیں۔

واضحی رہے کہ کابینہ میں شامل وفاقی وزراکی تعداد 35 اور وزرائے مملکت کی تعداد7 جبکہ وزیر اعظم شہبازشریف کےمشیروں کی تعداد 4 ہے۔ معاونین خصوصی اس کے علاوہ ہیں۔
 

samisam

Chief Minister (5k+ posts)
اوئےحر ام زاد ے گٹھے چور فراڈئے منی لانڈر اب کلبوشن کو بھی کابینہ میں شامل کرلے اس کا کیا قصور ہے