شہباز گل کے کپڑوں پر خون کے نشانات ہیں: وکیل فیصل چودھری کا انکشاف

gill-fasisal-ch-and-ss.jpg


شہباز گل کے وکیل نے عدالت میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انکشاف کیا کہ ان کے مؤکل کے کپڑوں پر خون کے دھبے ہیں۔ ان کو پتہ نہیں کہاں سے لایا گیا ہے اور کہاں رکھا گیا تھا۔

وکیل فیصل چودھری نے مزید کہا کہ ان کی جانب سے تھانہ بنی گالہ میں اغوا کی درخواست دائر کی گئی تھی جسے کوئی کوئی پکڑنے تک کو تیار نہیں ہے۔

https://twitter.com/x/status/1557232244409892866
دوسری جانب شہباز گل کو عدالت میں پیشی کیا گیا جہاں شہباز گل کو دو روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کر دیا گیا۔

عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شہباز گل نے کہا ادارے ہماری جان ہیں ان کے خلاف نہیں بلکہ بیورو کریسی کے بارے میں بات کی۔

یاد رہے کہ تحریک انصاف کے رہنما شہباز گل کو گزشتہ روزاسلام آباد سے گرفتار کیا گیا تھا، تھانہ کوہسار پولیس نے آج انہیں ڈیوٹی مجسٹریٹ ویسٹ کے سامنے پیش کیا اور ان کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی۔

پولیس کی جانب سے موقف اختیار کیا گیا کہ شہباز گل سے اسکا موبائل فون برآمد اور جس پیپر سے دیکھ کر وہ بول رہے تھے، وہ برآمد کرنا ہے اور اس بارے میں تفتیش کرنی ہے کہ پروگرام کس کے کہنے پر ہوا۔

شہباز گل کے وکیل کی جانب سے جسمانی ریمانڈ کی مخالفت کی گئی اور موقف اپنایا گیا کہ پروگرام کسی کے کہنے پر نہیں کیا گیا۔

عدالت نے فیصلہ محفوظ کیا او بعد میں شہباز گل کو 2 روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالےکرتے ہوئے جمعہ کو دوبارہ پیش کرنے کاحکم دے دیا۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شہباز گل نے کہا کہ انہوں نے کبھی اداروں کے خلاف بات نہیں کی، ان کے بیان میں ایسا کچھ غلط نہیں جس پر شرمندگی ہو، ان کا بیان ایک محبت وطن کا بیان ہے،فوج سے پیار کرنے والے کا بیان ہے۔

https://twitter.com/x/status/1557236549988892672
شہباز گل نے کہا کہ انہوں نے کسی کو اکسانے کی کوشش نہیں کی، انہوں نے سٹریٹجک میڈیا سیل کے افسران کو کہا اور بیورو کریسی کے افسران کے بارے میں بات کی۔
 

thinking

Prime Minister (20k+ posts)
PTI ka koi wakeel bina seniors se discussion ke kisi case mein mat jaya..Ali Zafar..Naeem Bukhari..Babar Awan.Sadique..Iftkhar Durrani..Ye Faisal..ye sab pehlay aik dosray k sath hearing k lia aik dosray se Ayeni.Qanoni behas par points lein.tab court m jayain.PTI advocates should work as team..not individual..
 

thinking

Prime Minister (20k+ posts)
I have watched S Gill video.which reasons for case..Is zayada open Generals..Neutrals ko zaleel tu Gov m bathay logo ne kia ha..kar rehay hain..Sahafio ne tu khul k serious elzamaat lagay they...lekan afsos us Geo channel ko tu ISPR khud fund kar raha ha..is Waqt..