طالبان حکومت سے متعلق وزیراعظم عمران خان کا بیان خوش آئند ہے،بلاول بھٹو

11.jpg

چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو نے افغانستان میں طالبان کی حکومت کو تسلیم کرنے سے متعلق وزیراعظم عمران خان کے بیان کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان کو شراکت داری پر مبنی افغان حکومت کے قیام کی حوصلہ افزائی کرنی چاہیے۔

تفصیلات کے مطابق حال ہی میں چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو نے برطانوی نشریاتی ادارے کو انٹرویو دیا جس میں افغانستان کی موجودہ صورتحال اور طالبان حکومت پر بات کی۔ بلاول بھٹو نے کہا کہ طالبان کی حکومت کو تسلیم کرنے سے متعلق وزیراعظم کا بیان خوش آئند ہے۔


ان کا مزید کہنا تھا کہ بین الاقوامی سطح پراتفاق رائے کے بعد ہی افغان حکومت کو تسلیم کرنا چاہئے، افغان حکومت کو تسلیم کرنے کے حوالے سے پاکستان کے اندر بھی اتفاق رائے ہونا چاہئے، بدقسمتی سے اب تک اس اہم معاملے پر پارلیمان میں بحث نہیں ہو سکی، میری تجویز ہے کہ اس معاملے پر پارلیمان میں بھی بحث کرانی چاہیے۔

بلاول بھٹو نے اپنی بات کو جاری رکھتے ہوئے کہا کہ پاکستان کے افغانستان پر اثر انداز ہونے کے معاملے کو اکثر بڑھا چڑھا کر پیش کیا جاتا ہے، پاکستان کو شراکت داری پر مبنی افغان حکومت کے قیام کی حوصلہ افزائی کرنی چاہیے۔

چیئرمین پیپلز پارٹی نے عالمی برادری افغانستان کی مدد کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ افغانستان میں خواتین اور بچوں کے تحفظ کیلئے پاکستان اور عالمی برادری کو اپنا کردار ادا کرنا چاہیے۔

ان کا کہنا تھا کہ خطے کا امن افغانستان سے جڑا ہوا ہے، ہم سب بہترین کی توقع کر رہے ہیں، بہترین کی توقع کرتے ہوئے ہمیں بدترین صورتحال کیلئے بھی تیار رہنا چاہیے۔
 
Advertisement

atensari

President (40k+ posts)
افغانستان کو کیا کرنا چاہے کیا نہیں. پاکستان کو کتنا اثر انداز ہونا چاہے کتنا نہیں. اس کا فیصلہ بلاول خود کرے گا یا. مغرب ڈوری ہلا کر اسے بتائے گا اب بول اب چپ ہو جا
 
Sponsored Link