
چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو نے افغانستان میں طالبان کی حکومت کو تسلیم کرنے سے متعلق وزیراعظم عمران خان کے بیان کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان کو شراکت داری پر مبنی افغان حکومت کے قیام کی حوصلہ افزائی کرنی چاہیے۔
تفصیلات کے مطابق حال ہی میں چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو نے برطانوی نشریاتی ادارے کو انٹرویو دیا جس میں افغانستان کی موجودہ صورتحال اور طالبان حکومت پر بات کی۔ بلاول بھٹو نے کہا کہ طالبان کی حکومت کو تسلیم کرنے سے متعلق وزیراعظم کا بیان خوش آئند ہے۔
https://twitter.com/x/status/1440330232444063749
ان کا مزید کہنا تھا کہ بین الاقوامی سطح پراتفاق رائے کے بعد ہی افغان حکومت کو تسلیم کرنا چاہئے، افغان حکومت کو تسلیم کرنے کے حوالے سے پاکستان کے اندر بھی اتفاق رائے ہونا چاہئے، بدقسمتی سے اب تک اس اہم معاملے پر پارلیمان میں بحث نہیں ہو سکی، میری تجویز ہے کہ اس معاملے پر پارلیمان میں بھی بحث کرانی چاہیے۔
بلاول بھٹو نے اپنی بات کو جاری رکھتے ہوئے کہا کہ پاکستان کے افغانستان پر اثر انداز ہونے کے معاملے کو اکثر بڑھا چڑھا کر پیش کیا جاتا ہے، پاکستان کو شراکت داری پر مبنی افغان حکومت کے قیام کی حوصلہ افزائی کرنی چاہیے۔
چیئرمین پیپلز پارٹی نے عالمی برادری افغانستان کی مدد کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ افغانستان میں خواتین اور بچوں کے تحفظ کیلئے پاکستان اور عالمی برادری کو اپنا کردار ادا کرنا چاہیے۔
ان کا کہنا تھا کہ خطے کا امن افغانستان سے جڑا ہوا ہے، ہم سب بہترین کی توقع کر رہے ہیں، بہترین کی توقع کرتے ہوئے ہمیں بدترین صورتحال کیلئے بھی تیار رہنا چاہیے۔
- Featured Thumbs
- https://i.ibb.co/HHS333C/11.jpg