عمران خان نے بطور کپتان سابق کرکٹر انضمام الحق کی ٹیم میں سلیکشن کیسے کی؟

5khaninziselectionmushi.jpg

سابق قومی اسپنر ثقلین مشتاق کا ایک کلپ آن لائن پلیٹ فارم کرک ٹریکر نے شیئر کیا کہ کس طرح سابق قومی کپتان انضمام الحق کی عمران خان نے بطور کپتان قومی ٹیم میں سلیکشن کی اور ٹیسٹ میچ میں ڈیبیو کا موقع دیا۔

ثقلین مشتاق نے کہا ہے کہ انہیں کرکٹ کے چند کرتا دھرتا اور باوثوق ذرائع سے پتہ چلا ہے کہ قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کیمپ جاری تھا جب عمران خان نے انضمام الحق سے متعلق کہا کہ یہ لڑکا اچھا کھیلتا ہے۔

سابق اسپنر نے بتایا کہ انضمام الحق کی خاص بات یہ تھی کہ وہ بغیر ہیلمٹ کے شاندار طریقے سے کھیلتے تھے اور یہی ان کی ٹیم میں سلیکشن کی وجہ بھی بنی۔


انہوں نے بتایا کہ جب عمران خان نے انضمام الحق کو دیکھا تو کہا کہ یہ زبردست کھیلتا ہے کیوں نہ اس کا ٹیسٹ لیا جائے؟ اس کے بعد عمران خان نے وسیم اکرم اور وقاریونس کو نئی گیندوں کے ساتھ فل پیس باؤنسر مارنے کو کہا۔

انضمام الحق نے بڑے جارحانہ انداز سے ان دونوں کی بولنگ کا سامنا کیا، جب اتنی اچھی گیندوں کا انضمام نے اتنے اچھے طریقے سے سامنا کیا اور اپنی بیٹنگ کے جوہر دکھائے تو 5 منٹ میں ہی عمران خان نے ان کی سلیکشن کر لی۔

ثقلین مشتاق کے مطابق سابق کپتان انضمام الحق نے اس وقت فرنٹ فٹ پر پُل اور ہُک شاٹس کھیلیں جنہیں دیکھ کر عمران خان متاثر ہوئے اور کہا کہ وہ اس ٹیسٹ میں پاس ہو گئے ہیں اور اس کے بعد ویسٹ انڈیز کے خلاف ان کا ڈیبیو ہوا تھا۔

 
Advertisement
Last edited by a moderator:

Bubber Shair

Chief Minister (5k+ posts)
یہ بات ہوی نہ
جو اللہ نے اس کو صلاحیت دی تھی اس کو نہ ماننا تو ہٹ دھرمی ہی ہوسکتی ہے خود وسیم اور وقار بھی اسی کی تیز نظروں نے بھانپ لئے تھے حالانکہ وسیم کو کٹ پڑتی تھی اور وقار کی باولنگ میں سپیڈ تھی سونگ نہیں تھی مگر عمران نے ان کو پہچان لیا کہ اچھی کوچنگ کے بعد ان میں نکھار آسکتا ہے
 

Siberite

Chief Minister (5k+ posts)
یہ بات ہوی نہ
جو اللہ نے اس کو صلاحیت دی تھی اس کو نہ ماننا تو ہٹ دھرمی ہی ہوسکتی ہے خود وسیم اور وقار بھی اسی کی تیز نظروں نے بھانپ لئے تھے حالانکہ وسیم کو کٹ پڑتی تھی اور وقار کی باولنگ میں سپیڈ تھی سونگ نہیں تھی مگر عمران نے ان کو پہچان لیا کہ اچھی کوچنگ کے بعد ان میں نکھار آسکتا ہے
Yaar, Buzzdar ko kut bhi achi parti hai aur Maar bhi tikka kay. Lakin bowling wohi phusaddi
 
Sponsored Link