لاہور قلندرز چیمپئن ، ملتان سلطانز ہار گئی مگر رضوان دلوں میں گھر کر گئے

rizwan-and-shahehn-psl.jpg


لاہور قلندرز پی ایس ایل 7 کے فائنل میں ملتان سلطانز کو شکست دے کر پہلی بار پی ایس ایل کی چیمپئن بن گئی ہے تاہم سلطانز کے کپتان قومی ٹیم کے کھلاڑی محمد رضوان کا نام ٹوئٹر پر ٹرینڈ کر رہا ہے۔

میچ ختم ہونے کے بعد رضوان نے خوش اخلاقی سے مسکراتے ہوئے ہاتھ ہلا کر لاہور قلندرز کے کپتان شاہین آفریدی کو مبارکباد دی اور قریب جا کر گرم جوشی سے گلے لگ گئے۔ صارفین کی جانب سے شکست کے باوجود رضوان کی خوش اخلاقی، خوش مزاجی اور "اسپورٹس مین اسپرٹ" کو سراہا جارہا ہے۔

طیب نے کہا کہ رضوان نے کھیلے گئے 11 میچز میں سے 9 میچ جیتے ہیں اس کی اصل جیت تو یہ ہے۔

https://twitter.com/x/status/1498002657168048130
ایک صارف نے کہا کہ جس طرح کا صبر، اعتماد، اسپرٹ اور جس طرح کے رضوان انسان ہے وہ بھی اسی طرح کا انسان بننا چاہتے ہیں۔

https://twitter.com/x/status/1498008057078452224
فرحان نے کہا کہ ہار کا دل جیتنے والے کو رضوان کہتے ہیں۔

https://twitter.com/x/status/1498014363613073408
ظہیر راجپوت نے کہا کہ اس ساری خوشی کے موقع پر رضوان کو مت بھولیے۔

https://twitter.com/x/status/1498199959014883328
شہروز ہاشمی نے کہا کہ وہ شاہین کیلئے خوش ہیں مگر رضوان کیلئے غمزدہ بھی ہیں۔

https://twitter.com/x/status/1498000032079163394
فیضان نے کہا لاہور نے پی ایس ایل جیت لیا ہے مگر رضوان نے دل جیت لیے ہیں۔

https://twitter.com/x/status/1498003966063702016
ہما نے کہا کہ رضوان سب سے بہترین کپتان ہیں۔ وہ بہت نیک انسان ہیں اور انہیں رضوان پر فخر ہے۔

https://twitter.com/x/status/1498002871203385347
سلمان خان نے کہا کہ دونوں کپتانوں کا بغل گیر ہونا اس میچ کا بہترین لمحہ تھا، کیونکہ لگ رہا ہے کہ شاہین کی اس جیت پر رضوان بہت خوش ہیں۔ اس لمحے کو ٹورنامنٹ کا بہترین لمحہ قرار دیا جانا چاہیے۔

https://twitter.com/x/status/1498171647509110788
حمزہ چوہدری نے کہا کہ بابر اعظم، محمد رضوان اور شاہین آفریدی اس دہائی میں کرکٹ کی دنیا پر راج کریں گے۔

https://twitter.com/x/status/1498184762569154562