لڑکی سے زیادتی کا الزام ، گرفتار سینئر سول جج ضمانت پر رہا

senior-judge1122.jpg


لوئر دیر میں لڑکی سے مبینہ زیادتی کے الزام میں گرفتار سینئر سول جج کو ضمانت پر رہائی دے دی گئی۔

سیشن عدالت تیمر گرہ نے سینئر سول جج کی ضمانت 50، 50 ہزار کے مچلکوں کے عوض منظور کی اور قانونی کارروائی پوری ہونے کے بعد جج کو ڈسٹرکٹ جیل تیمرگرہ سے رہا کر دیا گیا۔

لڑکی نے عدالت میں بیان دیا تھا کہ وہ رپورٹ نہیں کرانا چاہتی تھی لیکن پولیس نے زبردستی رپورٹ کرائی، ملزم کی ضمانت منظور ہونے پر کوئی اعتراض نہیں،25 نومبر کو پشاور کی رہائشی لڑکی نے سینئر سول جج تیمر گرہ پر جنسی زیادتی اور رشوت کا الزام لگایا تھا۔


لوئر دیر کے ڈی پی او کے مطابق متاثرہ خاتون کے طبی معائنے کے بعد جج کے خلاف مقدمہ درج کر کے انہیں گرفتار کیا گیا تھا۔

متاثرہ خاتون نے الزام عائد کیا تھا کہ جج نے 15 لاکھ روپے کی رشوت لے کر بہن کو نوکری دینے کا وعدہ کیا تھا،پولیس کے مطابق متاثرہ خاتون چترال کی رہائشی اور پشاور میں بی ڈی ایس کی طالبہ ہے۔
 
Advertisement

The Sane

Chief Minister (5k+ posts)
ماشااللّہ، پاکستان کے ماتھے پر ایک اور جھومر کا اضافہ۔۔۔۔۔۔ مکے مدینے میں بیٹھ کر اپنے کیسوں کی بولی لگانے کے بعد حاضرِ خدمت ہے زنا بالجبر کے رسیا منصفینِ مملکت خداداد پاکستان۔
قوم کو مبارک ہو، آپ کو چاروں طرف سے لُلے لگ چکے ہیں

 
Last edited:
Sponsored Link