
لوئر دیر میں لڑکی سے مبینہ زیادتی کے الزام میں گرفتار سینئر سول جج کو ضمانت پر رہائی دے دی گئی۔
سیشن عدالت تیمر گرہ نے سینئر سول جج کی ضمانت 50، 50 ہزار کے مچلکوں کے عوض منظور کی اور قانونی کارروائی پوری ہونے کے بعد جج کو ڈسٹرکٹ جیل تیمرگرہ سے رہا کر دیا گیا۔
لڑکی نے عدالت میں بیان دیا تھا کہ وہ رپورٹ نہیں کرانا چاہتی تھی لیکن پولیس نے زبردستی رپورٹ کرائی، ملزم کی ضمانت منظور ہونے پر کوئی اعتراض نہیں،25 نومبر کو پشاور کی رہائشی لڑکی نے سینئر سول جج تیمر گرہ پر جنسی زیادتی اور رشوت کا الزام لگایا تھا۔
لوئر دیر کے ڈی پی او کے مطابق متاثرہ خاتون کے طبی معائنے کے بعد جج کے خلاف مقدمہ درج کر کے انہیں گرفتار کیا گیا تھا۔
متاثرہ خاتون نے الزام عائد کیا تھا کہ جج نے 15 لاکھ روپے کی رشوت لے کر بہن کو نوکری دینے کا وعدہ کیا تھا،پولیس کے مطابق متاثرہ خاتون چترال کی رہائشی اور پشاور میں بی ڈی ایس کی طالبہ ہے۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/senior-judge1122.jpg