"مجھے متکبر اور مغرور کہا"حسن نثار کے جواب پر رؤف کلاسرا کا ردعمل

rauf-and-hasan.jpg


تجزیہ کار حسن نثار نے اینکر پرسن کامران شاہد کے یوٹیوب پروگرام میں کہا کہ رؤف کلاسرا نے انہیں مغرور اور متکبر کہا حالانکہ وہ ایسے نہیں ہیں۔ یہ بات جب رؤف کلاسرا تک پہنچی تو انہوں نے کہا کہ وہ پہلے بھی اس بات کی وضاحت کر چکے ہیں کہ انہوں نے نہ تو حسن نثار کو کبھی مغرور کہا ہے اور نہ ہی کبھی ایسی بات کہیں لکھی ہے۔

رؤف کلاسرا نے وضاحت دیتے ہوئے کہا کہ میں نے حسن نثار کو ان کے سامنے بیٹھ کر یہ بات کہی تھی کہ اگر کوئی مجھ سے پوچھے کہ پاکستانی اردو صحافت میں "اینگری ینگ مین" کون ہے تو میں حسن نثار کا نام لوں گا۔

رؤف کلاسرا نے کہا کہ یہ بات میں نے جس تناظر میں کی تھی وہ بھی بالکل واضح طور پر حسن نثار کو بتائی تھی کہ 70 کی دہائی میں بھارتی فلموں میں اینگری ینگ مین کا کردار دکھایا جاتا تھا جو کہ خود اکیلا ہوتا ہے مگر اشرافیہ، اسٹیٹس کو اور دیگر بدعنوان عناصر کے خلاف لڑتا ہے اور آخر میں جیت ہی جاتا ہے۔

انہوں نے کہا میرے نزدیک حسن نثار اس کردار کی طرح ہیں جو پاکستانی اسٹیٹس کو کے خلاف ڈٹ کر کھڑے ہیں اور مسلسل لڑ رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ یہ بات میں نے اس وقت کی تھی جب حسن نثار نے عمران خان کی حکومت سے متعلق اپنی رائے بدلی تو لوگوں نے انہیں تنقید کا نشانہ بنایا۔


رؤف کلاسرا نے کہا کہ کچھ لوگ ایسے ہوتے ہیں جو کہ کہتے ہیں میں نے30 سال قبل فلاں بات کی تھی اور آج بھی اسی پر قائم ہوں اس کا مطلب ہے کہ وہ شخص وہیں رکا ہوا ہے۔ کسی تعلیم یافتہ اور باشعور انسان کی رائے کا تبدیل ہو جانا کوئی برائی نہیں بلکہ یہ اچھی بات ہے کہ وہ اپنے آپ کو وقت کے ساتھ بدل رہا ہے اور بہتر ہو رہا ہے۔

رؤف کلاسرا نے کہا کہ میں حسن نثار کی بہت عزت کرتا ہوں ان کو پڑھتا ہوں، دیکھتا ہوں اور سنتا ہوں مجھے اس بات سے فرق پڑتا ہے اگر کوئی ان کو میرے خلاف کوئی بات کہے، میں نے پہلے بھی غلط فہمی کی صورت میں ارشاد بھٹی کے ذریعے پیغام بھجوایا تھا کہ میرے متعلق اپنا دل صاف رکھیں۔

تجزیہ کار رؤف کلاسرا نے اپنے وی لاگ کے آخر میں یہ بھی کہا کہ حسن نثار سے گزارش ہے کہ اپنے کان پکے رکھیں اور دوسروں کی باتوں میں اتنی جلدی نہ آیا کریں اگر انہیں مجھ سے کوئی شکایت تھی تو ایک فون کال کر کے اس کی تصدیق کر سکتے تھے کہ کیا میں نے ان سے متعلق ایسی بات کہی بھی ہے یا نہیں۔
 

swing

Chief Minister (5k+ posts)
سپ ،نوں سپ لڑے تے وس کنوں چڑ ے
-
(سانپ کو سانپ کاٹے تو زہر کس کو چڑ ے)