وزیراعظم کیخلاف غداری کا مقدمہ درج کراؤں گا : سابق گورنر پنجاب عمر سرفراز

omer-sarfaraz-cheema-shebaz-f.jpg


سابق گورنر پنجاب عمر سرفرازچیمہ نے وزیراعظم شہباز شریف کیخلاف غداری کا مقدمہ درج کرانے کا اعلان کردیا، انہوں نے کہا وہ آئین کے آرٹیکل 6 کے تحت بڑے پیمانے پر غداری کے مقدمے کے اندراج کے لیے عدالت کا رخ کریں گے۔

عمر سرفراز چیمہ نے کہا کہ وزیر اعظم اور ان کے صاحبزادے پنجاب میں مسلسل قانون کی خلاف وزری کرتے ہوئے اختیارات کا ناجائز استعمال کر رہے ہیں،آئین کے آرٹیکل 6 کے تحت وزیر اعظم کے خلاف عدالت مقدمہ درج کروانے کا فیصلہ کیا ہے۔

آرٹیکل 6 کے مطابق کوئی بھی شخص جو طاقت کے استعمال یا طاقت کے اظہار یا کسی اور ذریعے سے آئین کو منسوخ کرتا ہے یا توڑتا ہے یا معطل کرتا ہے یا التوا میں رکھتا ہے، یا اسے منسوخ کرنے یا توڑنے یا معطل کرنے یا ملتوی کرنے کی کوشش کرتا ہے یا سازش کرتا ہے یا دیگر غیر آئینی ذریعے سے سنگین غداری کا مرتکب ہوتا ہے تو پارلیمنٹ قانون کے ذریعے سنگین غداری کے مرتکب پائے جانے والے افراد کی سزا کا انتظام کرے گی۔


ڈان اخبار کی رپورٹ کے مطابق عمر چیمہ نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف کا ماننا ہے کہ الیکشن کمیشن حلقہ بندیوں میں جان بوجھ کر تاخیر کر رہا ہے،پی ٹی آئی کے سینئر نائب صدر فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ الیکشن کمیشن کی جانب سے حلقہ بندیوں میں عدم دلچسپی کا مظاہرہ کیا جارہا ہے،انہوں نے دعویٰ کیا تھا کہ اس سے متعلق کوئی بھی اقدام غیر قانونی ہوگا۔

سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو میں ان کا کہنا تھا کہ الیکشن کمیشن کے تمام اراکین کو گھر بھیج دینا چاہیے،انہوں نے کہا کہ وزیراعظم نے 4 غیر ملکی دورے مکمل کر لیے ہیں لیکن ڈالر کے مقابلے پاکستانی روپے کی قدر کم ہوتی جارہی ہے،پی ٹی آئی کے رہنما نے کہا کہ آئندہ 72 گھنٹے معیشت کے لیے بہت اہم ہیں،اسد عمر کا کہنا تھا کہ تمام معاشی اشارے مسلسل منفی رجحان ظاہر کر رہے ہیں۔
 
Advertisement

alisajid

Senator (1k+ posts)
Tailenders (President, Governor Punjab and speaker Punjab assembly) are stuck on the crease. Thay are going to finish the match.


Match result: PTI won by 3 wickets....
 

Dr Adam

Prime Minister (20k+ posts)
I think Mr Bajwa is more deserving candidate for this

Both of them plus many more.
ان سب کرداروں کو ہتھکڑیاں لگا کر، انکے بوتھوں پر تارکول مل کر فیصلہ ہونے تک عدالت میں کھڑے رکھا جائے . کوئی ہلنے کی کوشش کرے تو سر پر جوتے مار مار کر ان کو ان کی اوقات یاد دلائی جائے . پھانسی سپریم کورٹ بلڈنگ کے دروازے پر دی جائے اور انکی منحوس لاشیں تین دن تک لٹکنے دی جائیں
عوام کو اتنا غصہ ہے ان سب پر


امپورٹڈ_فاشسٹ_حکومت_نامنظور #
چوروں_لٹیروں_کی_حکومت_نامنظور #

امپورٹڈ_حکومت_نامنظور #
#امپورٹڈ_حکومت_نامنظور
 
Sponsored Link