وفاقی وزیر عمر ایوب پیرا گلائیڈنگ کرتے ہوئے حادثے کا شکار

11omerayubkhanhadsa.jpg

وفاقی وزیر عمر ایوب مظفر آباد میں پیراگلائیڈنگ کے دوران ٹیک آف کے دوران پھسل گئے، معمولی چوٹوں کے بعد وہ مکمل طور پر محفوظ رہے۔

خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق وفاقی وزیر عمر ایوب پیراگلائیڈنگ فیسٹیول پہنچے اور انہوں نے پیراگلائیڈنگ کرنے کی کوشش کی، تاہم وہ ٹیک آف کےدوران پھسل گئے۔

رپورٹ کے مطابق عمرایوب پھسلنے کے بعد کسی بڑے حادثے کا شکار ہونے سے بچ گئے اور ٹانگوں ، بازوؤں پر معمولی چوٹیں آئیں ہیں۔


واقعہ کے حوالے سے ٹی وی چینلز اور سوشل میڈیا پر مختلف خبریں گردش کررہی تھیں جس پر ردعمل دیتے ہوئے عمر ایوب نے کہا کہ یہ خبریں چل رہی ہیں کہ میں حادثے میں زخمی ہوگیا ہوں،تاہم یہ خبریں غلط ہیں۔


انہوں نے مزید کہا کہ جیسے ہی میں نے ٹیک آف کرنے کی کوشش کی پیراموٹر کے انجن میں خرابی پیدا ہوگئی لیکن میں نے الحمداللہ بحفاظت لینڈ کرلیا،ایڈونچر سپورٹس میں یہ ایک معمولی مسئلہ ہے اس میں کسی بھی قسم کی سنسنی پھیلانے کی ضرورت نہیں ہے۔
 
Advertisement

shiekhnoman

Councller (250+ posts)
عدم اعتماد لیکر آنے والوں کی کریش لینڈنگ کیسے ہو گی اس کا عملی مظاہرہ کر کے دکھایا گیا ہے

😁
 
Sponsored Link