ٹرین میں خاتون سے زیادتی کیس میں اہم پیشرفت

9traibrapefnamattch.jpg

بہاؤ الدین زکریا ایکسپریس میں خاتون سے زیادتی کے کیس میں اہم پیشرفت سامنے آئی ہے۔ ملزمان کی ڈی این اے رپورٹ آئی ہے جس کے نتائج خاتون سے حاصل کیے گئے ڈی این اے نمونوں سے میچ ہو گئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق پنجاب فارنزک لیب سے ملزمان کی ڈی این اے رپورٹ موصول آ گئی ہے جس میں انکشاف ہوا ہےکہ 3 ملزمان کے ڈی این اے متاثرہ خاتون کے نمونوں سے میچ کر گئے ہیں۔

کیس میں متاثرہ خاتون 3 ملزمان کو شناخت بھی کرچکی ہے جب کہ عدالت نے متاثرہ خاتون کا بیان بھی قلم بند کرلیا ہے۔ کیس میں 5 ملزمان گرفتار ہیں جن میں محمد زاہد،عاقب منیر ، زوہیب، عامر رضا اور عبدالحفیظ شامل ہیں۔

یاد رہے کہ ملزمان نے 28 مئی کو ملتان سے کراچی واپس آنے والی زکریا ایکسپریس میں خاتون سے اجتماعی زیادتی کی تھی جس کے بعد ملزمان کے خلاف سٹی ریلوے تھانے میں مقدمہ درج کیا گیا تھا۔

خاتون ملتان میں اپنے شوہرسے ملنے آئی تھی، بچے نہ لانے پرخاتون کی اپنے شوہر کے ساتھ چپقلش ہوئی، خاتون بغیرٹکٹ کے ٹرین میں بیٹھ گئی تھی اور اس نے ٹرین میں ٹکٹ لی، ٹکٹ چیکرخاتون کو اے سی سیٹ دینے کے بہانے اپنے ساتھ لے گیا جس کے بعد اسے اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنایا گیا۔