پاکستانی برآمدات ایک ماہ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئیں : مشیر تجارت

razaq-dawod.jpg


وزیراعظم کے مشیر برائے تجارت عبدالرزاق داؤد کا کہنا ہے کہ نومبر میں پاکستانی برآمدات میں 33 فیصد کا اضافہ ہوا ہے، اس ماہ 2 اعشاریہ 903 ارب ڈالر کی کل برآمدات رہیں جو گزشتہ سال نومبر میں 2اعشاریہ 174 ارب ڈالر تھیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ نومبر میں حکومت کا پاکستانی برآمدات کا ہدف 2اعشاریہ 6 ارب ڈالر تھا، رواں مالی سال کے پہلے 5ماہ میں برآمدات میں 27 فیصد کا اضافہ ہوا۔ پانچ ماہ میں 12اعشاریہ 365 ارب ڈالر کی برآمدات رہیں جبکہ گزشتہ مالی سال اسی عرصہ میں 9اعشاریہ 747 ارب ڈالر تھیں۔

https://twitter.com/x/status/1465928734410780676
مشیر تجارت نے یہ بھی کہا کہ رواں مالی سال کے 5ماہ میں حکومت کا برآمدات کا ہدف 12 اعشاریہ 2 ارب ڈالر تھا۔

دوسری جانب عارف حبیب لمیٹڈ نے بتایا کہ رواں سال ایکسپورٹس 2 اعشاریہ 90 بلین رہیں جو کہ گزشتہ مالی سال کے مقابلے میں 34فیصد زائد ہے اور اس مالی سال کے کسی بھی مہینے کے اعتبار سے 18فیصد کا اضافہ ہے۔

https://twitter.com/x/status/1465941862506807296
یاد رہے کہ رواں مالی سال کے گزشتہ 4 ماہ کے دوران ہر مہینے پاکستانی برآمدات میں پہلے کی نسبت اضافہ ہو رہا ہے۔
 
Last edited by a moderator:

MADdoo

Minister (2k+ posts)
last year corona jab

peak p tha tab sab

kuch banda tha

us se compare kar ra Suuttiya