پرچم لگانے پر پاکستانی ٹیم کے خلاف درخواست،بنگلہ دیشی عدالت کا فیصلہ آ گیا

6%D9%BE%D8%A7%D8%B1%DA%86%DA%BE%D8%A7%D9%85.jpg

بنگلا دیش کی عدالت کا بڑا فیصلہ سامنے آ گیا۔ عدالت نے میرپور کے شیر بنگلا کرکٹ اسٹیڈیم میں پریکٹس کے دوران پاکستان کا قومی پرچم لہرانے پر ٹیم کے ارکان کے خلاف دائر درخواست کو خارج کر دیا۔

جیو نیوز کے مطابق ڈھاکا کے ایڈیشنل چیف میٹرو پولیٹن مجسٹریٹ نے پاکستان ٹیم کے خلاف قومی پرچم لہرانے پر دائر درخواست کو مسترد کیا۔

بنگلادیشی میڈیا کا کہنا ہے کہ بنگلا دیش مکتیودھ منچا کی مرکزی کمیٹی کے جنرل سیکرٹری نے اسی عدالت میں پاکستان ٹیم کے خلاف حکومتی اجازت کے بغیر پریکٹس سیشن میں جھنڈا لہرانے پر مقدمہ دائر کیا تھا جس میں مؤقف اپنایا تھا کہ شیر بنگلا نیشنل کرکٹ اسٹیڈیم کے اکیڈمی گراؤنڈ میں حکومت کی اجازت کے بغیر پاکستانی پرچم لہرانے کی مشق کی گئی۔
درخواست میں پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان، کوچ اور مینیجر سمیت تمام اسکواڈ ارکان کو نامزد کیا گیا تھا۔

https://twitter.com/x/status/1463857578270773259
عدالت نے درخواست گزار کے مؤقف کا جائزہ لینے کے بعد درخواست کو خارج کردیا۔