پشاور زلمی نے ڈیرن سیمی کی جگہ جیمز فوسٹر کو ہیڈ کوچ مقرر کردیا

9zamicoach.jpg

پاکستان سپر لیگ کے ساتویں سیزن کیلئے پشاور زلمی نے جیمز فوسٹر کو ہیڈ کوچ مقرر کردیا ہے۔

خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق پشاور زلمی نے سیزن 7 کیلئے ٹیم مینجمنٹ کا اعلان کردیا ہے جس کے مطابق ڈیرن سیمی کی جگہ اس بار جیمز فوسٹر ہیڈ کوچ کے فرائض سرانجام دیں گے۔

رپورٹ کے مطابق ڈیرن سیمی اپنی مصروفیات کی وجہ سے پی ایس ایل سیزن 7 کے پہلے مرحلے کیلئے دستیاب نہیں ہیں جس کی وجہ سے2 سال تک پشاور زلمی کے ساتھ بطور اسسٹنٹ کوچ فرائض سرانجام دینے والے جیمز فوسٹر کو ہیڈ کوچ کے فرائض سونپے گئے ہیں۔


پشاور زلمی کی ٹیم مینجمنٹ میں محمد اکرم بطور ٹیم ڈائریکٹر اور بولنگ کوچ ذمہ داریاں سنبھالیں گے، جبکہ سابق کپتان انضمام الحق کو ٹیم کے اعزازی صدر کا عہدہ دیا گیا ہے۔

پشاور زلمی کے چیئرمین جاوید آفریدی نے اس حوالے سے اپنے بیان میں کہا ہے پشاور زلمی کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوں۔
 
Advertisement
Sponsored Link