پنجاب حکومت نے متعدد وزراء کےقلمدان تبدیل کردیئے

3%D9%82%D8%A7%D9%84%D8%A7%D9%85%D8%AF%D8%A7%D9%86%D8%AA%D8%A7%D8%A8%D8%B9%D8%B9%D9%84.jpg

پنجاب حکومت کے متعدد وزراءکے محکموں میں تبدیلی کردی گئی ہے،تبدیلیوں کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔

پنجاب حکومت کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق مختلف صوبائی وزراء کے محکمے تبدیل کردیئے ہیں، جیسا کہ پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر کا محکمہ یاسمین راشد سے واپس لے کر اسے اختر ملک کوسونپ دیا گیا ہے۔

FaMvWYgXEAAYNFh


اسی طرح خرم شہزاد ایڈووکیٹ سےپارلیمانی امور کا قلمدان واپس لے لیاگیا ہے، پبلک پراسیکیوشن کا محکمہ راجابشارت سے واپس لے لیا گیا ہےاور اس کی جگہ انہیں پارلیمانی امور اور محکمہ ماحولیات کا قلمدان دیدیا گیا ہے۔

پنجاب حکومت کے نوٹیفکیشن کے مطابق پبلک پراسیکیوشن کامحکمہ مصدق عباسی کو سونپ دیا گیا ہے جبکہ انفارمیشن ٹیکنالوجی کا محکمہ راجا یاسر ہمایوں سے واپس لےکر وزیراعلی کےمعاون خصوصی ڈاکٹر ارسلان خالد کو دیدیا گیا ہے