پی ایس ایل: کس بلے باز نے سب سے زیادہ رنز اسکور کیے؟

2pslruns.jpg

پاکستان سپر لیگ کا پہلا ایڈیشن 2016 میں کھیلا گیا تھا، ابتدائی دو ایڈیشنز میں 5 ٹیمیں تھیں جبکہ ایونٹ کی پہلی ٹرافی اسلام یونائیٹڈ نے حاصل کی تھی تاہم حیران کن طور پر لاہور قلندرز کے مڈل آرڈر بلےباز عمر اکمل نے اس سیزن میں سب سے زیادہ 335 رنز اسکور کیے اور وہ ٹاپ اسکورقرار پائے۔

کراچی کنگز کے روی بوپارہ 329 اوراسلام آباد یونائیٹڈ کے شرجیل خان 299رنز کے ساتھ تیسرے نمبر پر رہے تھے۔


پی ایس ایل کے دوسرے ایڈیشن میں پشاور زلمی کے کامران اکمل نے ایونٹ میں سب سے زیادہ 353 رنز اسکور کرکے لیڈنگ رنز اسکورر رہے جبکہ زلمی نے ٹرافی اپنے نام کی، دیگر کھلاڑیوں میں کراچی کنگز کے بابراعظم 291 اوراسلام آباد یونائیٹڈ کے ڈوئن اسمتھ 274کے ساتھ نمایاں رہے تھے۔


پاکستان سپر لیگ کے تیسرے ایڈیشن میں ایک نئی فرنچائز ملتان سلطانز کا اضافہ ہوا، ملتان سلطانز نے پہلے سیزن میں مایوس کن کارکردگی کا مظاہرہ کیا تھا، اس سیزن میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے ایک بار پھر ٹائٹل اپنے نام کیا۔


اس ایونٹ کا لیڈنگ رنز اسکورر کوئی پاکستانی نہیں بلکہ اسلام آباد یونائیٹڈ کے لیوک رونچی تھے جنہوں نے 435 رنز بنائے جبکہ پشاور زلمی کے کامران اکمل محض 10 رنز کم ہونے کی وجہ سے دوسرے نمبر پر جگہ بناسکے انہوں نے 425 رنز اسکور کیے، کراچی کنگز کے بابراعظم 402 تیسرے پوزیشن پر تھے۔

پی ایس ایل 4 پلے آف اور فائنل میچز کراچی اور لاہور میں منعقد ہوئے اس سے قبل لیگ کے تینوں سیزن متحدہ عرب امارات میں کھیلے گئے تھے تاہم غیر ملکی کرکٹرز کو فول پروف سیکورٹی کی یقین دہائی کرواتے ہوئے ایونٹ کا کچھ حصہ پاکستان میں کروایا گیا۔

پی ایس ایل کے اس ایڈیشن میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے فائنل میں پشاور زلمی کو شکست دی اور پہلی بار ٹرافی اپنے نام کی، اس ایڈیشن میں گلیڈی ایٹرز کے شین واٹسن 430 رنز بناکر ٹاپ اسکورر رہے جبکہ دیگر کھلاڑیوں میں زلمی کے کامران اکمل 357، اسلام آباد یونائیٹڈ کے کیمرون ڈلپورٹ 355 رنز کے ساتھ ٹاپ اسکوررز میں شامل ہوئے۔


کرونا وائرس سے متاثرہ پی ایس ایل کا پانچواں ایڈیشن کراچی کنگز کے نام رہا جنہوں نے پہلی بار ٹرافی حاصل کی اس ایڈیشن میں بابراعظم 473 رنز کے ساتھ ٹاپ اسکورر رہے جبکہ قلندرز کے فخر زمان 370 رنز بناکر دوسرے نمبر پر آئے۔ دیگر کھلاڑیوں میں ملتان سلطانز کے شان مسعود نے 283 رنز بنائے۔

پاکستان سپر لیگ کا چھٹا ایڈیشن ملتان سلطانز کے نام رہا، جنہوں نے پہلی بار محمد رضوان کی قیادت میں ایونٹ کے فائنل میں رسائی حاصل کی اور ٹرافی جیتی۔ چھٹے ایڈیشن میں حیران کن طور پر گنگز کے اوپنز بابراعظم 554 رنز بناکر ٹاپ اسکورر رہے جبکہ لیگ کی فاتح سلطانز کے کپتان رضوان نے 500 رنز اسکور کیے۔
دیگر کھلاڑیوں میں پشاور زلمی کے شعیب ملک 354 رنز بنا کر نمایاں رنز اسکور کرنے والے بلے بازوں میں آئے۔


یاد رہے کہ پاکستان سپر لیگ 7 کا رواں ماہ 27 جنوری سے 27 فروری ہوگا جس کا باقاعدہ اعلان ہو چکا ہے۔ ایونٹ کے پہلے مرحلے کے تمام 15 میچز کراچی جبکہ 19 میچز لاہور میں کھیلے جائیں گے۔ ایونٹ کا افتتاحی میچ ملتان سلطانز اور کراچی کنگز کے مابین کھیلا جائے گا۔