پی ایس ایل

  1. S

    پی ایس ایل 7 کے فائنل میچ سے قبل فخر زمان نے اپنا موبائل فون کیوں بندکردیا؟

    لاہور: بلے باز فخر زمان نے پی ایس ایل 7 کے فائنل میچ سے قبل اپنا موبائل فون بند کر دیا۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر لاہور قلندرز کے کھلاڑی فخر زمان نے پاکستان سپر لیگ کی انتظامیہ کو مخاطب کرتے ہوئے لکھا کہ کیا پی ایس ایل فائنل کا کوئی ٹکٹ دستیاب ہے؟ انہوں نے ٹویٹ میں لکھا کہ کچھ...
  2. Muhammad Awais Malik

    حارث رؤف نےکیچ ڈراپ کرنے پرساتھی کھلاڑی کوتھپڑ جڑدیا،سوشل میڈیا پرسخت ردعمل

    لاہور قلندرز کے فاسٹ باؤلر حارث رؤف نےساتھ کھلاڑی کامران غلام کو کیچ چھوڑنے پر تھپڑ رسید کردیا، معاملے پر سوشل میڈیا پر گرما گرم بحث شروع ہوگئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق پشاور زلمی کے خلاف میچ کے دوران حارث رؤف کی گیند پر نوجوان کھلاڑی کامران غلام نے پشاور زلمی کے بلے باز حضرت اللہ زازئی کیچ چھوڑ...
  3. Rana Asim

    بین ڈنک نےپاکستانی فینز سے ملنے والی محبت کوزندگی کے بہترین لمحات قراردےدیا

    آسٹریلوی کرکٹر بین ڈنک نے پاکستانی فینز سے ملنے والی چاہت کو اپنی زندگی کے بہترین لمحات قرار دیا ہے۔ بین ڈنک نے کہا کہ آسٹریلین ٹیم کا پاکستان آنا ٹیسٹ کرکٹ کیلئے کافی ضروری ہے، ٹیسٹ کرکٹ کی بقا کیلئے بڑی ٹیموں کا اووے سیریز کھیلنا اہم ہے۔ نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کو دیئے گئے انٹرویو کے دوران...
  4. Muhammad Awais Malik

    پی ایس ایل،لاہور قلندر کے فین امریکی قونصل جنرل کی دلچسپ سیلیبریشن کے چرچے

    پاکستان سپر لیگ کے ساتویں سیزن کا جادو اس وقت پورے پاکستان سمیت پوری دنیا کے سر پر چڑھ چکا ہے، اس کا ثبوت شائقین کی بڑھتی ہوئی تعداد سے لگایا جاسکتا ہے جس میں اب امریکی سفارتی عملہ بھی شامل ہوچکا ہے۔ تفصیلات کے مطابق آج پی ایس ایل میں لاہور قلندرز اور اسلام آباد یونائیٹڈ کے میچ کے دوران...
  5. Muhammad Awais Malik

    شراب پی کر غل غپاڑہ، پی سی بی کا جمیز فالکنر کے حوالے سے بڑا فیصلہ

    پاکستان کرکٹ بورڈ نے بے بنیاد اور جھوٹے الزامات لگانے پر آسٹریلوی کرکٹر جیمز فالکنر کو آئندہ پاکستان سپر لیگ کے سیزن میں شامل نہ کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق پی ایس ایل میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی نمائندگی کرنے والے جیمز فالنکر کے الزامات پر پی سی بی اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی جانب...
  6. Muhammad Awais Malik

    پاکستان کرکٹ بورڈ کا آسٹریلیوی کرکٹر جیمز فالکنر کے الزامات پر ردعمل

    پاکستان کرکٹ بورڈ نے آسٹریلوی کرکٹر جیمز فالکنر کی جانب سے معاوضے سے متعلق بیان پر سخت ردعمل دیدیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان سپر لیگ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی نمائندگی کرنے والے آسٹریلوی کرکٹر جیمز فالکنر نے آج پی ایس ایل کو خیر آباد کہتے ہوئے الزام عائد کیا کہ ان کے ساتھ کیے ہوئے...
  7. S

    پی ایس ایل7: کوئٹہ گلیڈی ایٹر کے اوپنر جیسن روئے پر جرمانہ عائد

    کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے جارح مزاج اوپنر جیسن روئے کو پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے 21ویں میچ میں امپائر کے فیصلے پر اعتراض کرنا مہنگا پڑ گیا، اوپنر جیسن روئے پر ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کرنے پر جرمانہ عائد کردیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے اوپنر جیسن روئے کو پی ایس ایل 2022 کے...
  8. Muhammad Awais Malik

    کمر میں تکلیف، آفریدی کے پی ایس ایل کو خیر آباد کہنے پرشعیب کادلچسپ تبصرہ

    پاکستان کے اسٹار کرکٹر شاہد خان آفریدی نے پاکستان سپر لیگ کے ساتویں سیزن کو خیر آباد کہہ دیا ہے، شعیب اختر نے لالا کے اعلان پر دلچسپ تبصرہ کردیا ہے۔ شاہد خان آفریدی نے یہ اعلان اپنے آفیشل یوٹیوب چینل پر جاری ایک ویڈیو پیغام میں کیا اور کہا کہ کمر کی تکلیف کے باعث مزید نہیں کھیل سکوں گا،...
  9. Muhammad Awais Malik

    شاہین آفریدی کے ڈرانے کی کوشش پر محمدرضوان کے دلچسپ ردعمل کی ویڈیو وائرل

    لاہور قلندرز اور ملتان سلطانز کے درمیان میچ کے دوران ایک موقع پر مداحوں کو محمد رضوان نے پھر سے اپنا گرویدہ بنالیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان سپر لیگ کے دوسرے مرحلے میں ملتان سلطانز اور لاہور قلندرز کے درمیان میچ میں شاہین شاہ آفریدی کی ڈرانے کی کوشش پر محمد رضوان کے ردعمل نے مداحوں کو...
  10. Muhammad Awais Malik

    کوئٹہ کی جیت،سوشل میڈیا صارفین نے سرفرازاور جیسن رائے کی دلچسپ میمزبناڈالیں

    لاہور قلندرز کے خلاف مشکل ترین میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی شاندار فتح کے بعد سوشل میڈیا صارفین نے کپتان سرفراز احمد کو ٹیم کو جیت دلانے والے اوپنر جیسن رائے کی لاتعداد میمز بنا ڈالی ہیں۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان سپر لیگ کے ساتویں سیزن میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اپنے مداحوں کو اب تک مایوس ہی کیے...
  11. Rana Asim

    پی ایس ایل: اسٹیڈیم میں 100 فیصد تماشائیوں کو میچ دیکھنے کی اجازت

    پاکستان سُپر لیگ 7 (پی ایس ایل ساتویں ایڈیشن) کے دوسرے مرحلے میں 16 فروری سے اسٹیڈیم میں 100 فیصد تماشائیوں کو داخلے کی اجازت ہوگی، 12 سال سے کم عمر بچوں کو بھی میچ دیکھنے کی اجازت دے دی گئی ہے۔ وفاقی وزیر اسد عمر کی زیر صدارت این سی او سی کا اجلاس ہوا جس میں فیصلہ کیا گیا کہ پی ایس ایل کیلئے...
  12. S

    پی ایس ایل کے میچ دیکھنے کیلئے بچے کا شکوہ،رمیز راجا کا پیار بھرا جواب

    پی ایس سیون میں بارہ سال سے کم عمر کے بچوں کو شرکت کی اجازت نہیں جس پر ننھے شائقین کرکٹ اداس ہیں,اسٹیڈیم کے باہر کھڑے گیارہ سالہ محمد حمزہ نے چیئرمین پی سی بی رمیز راجہ سے شکوہ کر ڈالا۔ پی ایس ایل کے آفیشل ٹویٹر ہینڈل سے گیارہ سالہ ننھے کرکٹ مداح محمد حمزہ فراز کی ویڈیو شیئر کی گئی جس میں وہ...
  13. S

    پی ایس ایل پروٹوکولز کی خلاف ورزی، ایمپائر فیصل آفریدی کو معطل کر دیاگیا

    پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 7 کے ایلیٹ پینل میں شامل امپائر فیصل خان آفریدی کو حفاظتی پروٹو کولز کی خلاف ورزی کرنے پر آئندہ 5 میچز کے لیے معطل کردیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق فیصل آفریدی نے ہوٹل میں کووڈ پروٹوکولزکی خلاف ورزی کی تھی جس پر پی سی بی نے امپائر کو لیگ میچز سے معطل کر دیا گیا جبکہ میچ...
  14. S

    نوجوان فاسٹ بولر شاہنواز دھانی کا 'وزیر خارجہ' بننے کی خواہش کا اظہار

    پی ایس ایل 7 میں ملتان سلطانز کے رکن فاسٹ بولر شاہنواز دھانی نے اپنی سب سے بڑی خواہش کا اظہار کردیا، انہوں نے کہا کہ وہ مستقبل میں وزیر خارجہ بننا چاہتے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق پی ایس ایل کے آفیشل چینلز پر ایک ویڈیو شیئر کی گئی، جس میں فاسٹ بولر شاہنواز دھانی نے مستقبل میں وزیر خارجہ بننے کی...
  15. S

    کوئٹہ گلیڈی ایٹرزکی شاہد آفریدی کا متبادل ٹیم میں شامل کرنےکیلئے درخواست

    پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے7 ویں ایڈیشن کے لیےکوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے کورونا وائرس میں مبتلا شاہد آفریدی کا متبادل کھلاڑی ٹیم میں شامل کرنے کی درخواست کر دی۔ تفصیلات کے مطابق قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور پی ایس ایل میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی نمائندگی کرنے والے شاہد آفریدی بھی کورونا کا...
  16. Rana Asim

    پی ایس ایل سیون کے آفیشل ترانے میں مریم نواز کی جھلک کہاں ہے؟

    پاکستان میں کرکٹ کے سب سے بڑے ایونٹ کا انعقاد دو روز بعد ہونے جا رہا ہے، اس سلسلے میں پی سی بی کی جانب سے پاکستان سپر لیگ 7 (پی ایس ایل) ترانے کو گزشتہ روز جاری کیا گیا۔ جس کے بعد سوشل میڈیا صارفین نے کہا کہ اس میں مریم نوازبھی ہیں۔ دراصل اس آفیشل ترانے کی ویڈیو کے ایک سین میں مسلم لیگ نون کی...
  17. Muhammad Awais Malik

    جنوبی افریقی کھلاڑیوں کو آئی پی ایل کی اجازت،مگر پی ایس ایل کی نہیں؟

    جنوبی افریقہ کےسینٹرل کانٹریکٹ رکھنے والے کھلاڑیوں کو پاکستان سپر لیگ کھیلنے کیلئے این او سی جاری نہیں کیا گیا، یہ وہی کھلاڑی ہیں جنہیں پاکستان سے سیریز کے دوران انڈین پریمیئر لیگ کھیلنے کی اجازت دی گئی تھی۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان سپر لیگ کے ساتویں سیزن کیلئے جنوبی افریقہ کے سینٹرل کانٹریکٹ...
  18. Rana Asim

    پی ایس ایل: کس بلے باز نے سب سے زیادہ رنز اسکور کیے؟

    پاکستان سپر لیگ کا پہلا ایڈیشن 2016 میں کھیلا گیا تھا، ابتدائی دو ایڈیشنز میں 5 ٹیمیں تھیں جبکہ ایونٹ کی پہلی ٹرافی اسلام یونائیٹڈ نے حاصل کی تھی تاہم حیران کن طور پر لاہور قلندرز کے مڈل آرڈر بلےباز عمر اکمل نے اس سیزن میں سب سے زیادہ 335 رنز اسکور کیے اور وہ ٹاپ اسکورقرار پائے۔ کراچی کنگز کے...