پی ایس ایل 7 کے فائنل میچ سے قبل فخر زمان نے اپنا موبائل فون کیوں بندکردیا؟

10fakgarzaman.jpg

لاہور: بلے باز فخر زمان نے پی ایس ایل 7 کے فائنل میچ سے قبل اپنا موبائل فون بند کر دیا۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر لاہور قلندرز کے کھلاڑی فخر زمان نے پاکستان سپر لیگ کی انتظامیہ کو مخاطب کرتے ہوئے لکھا کہ کیا پی ایس ایل فائنل کا کوئی ٹکٹ دستیاب ہے؟

https://twitter.com/x/status/1497501179135279105
انہوں نے ٹویٹ میں لکھا کہ کچھ وجوہات کی بنا پر میرا موبائل فون بند رہے گا تاہم مجھ سے رابطہ کرنے کے لیے ہوٹل فون کیا جا سکتا ہے۔

اس پر کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے بولر سہیل تنویر نے ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ ”یہ فائنل میں پہنچنے کے اثرات ہیں۔“

https://twitter.com/x/status/1497511013058375680
واضح رہے کہ گزشتہ روز لاہور قلندرز نے اسلام آباد یونائیٹڈ کو سنسی خیز مقابلے میں شکست دیکر فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا تھا۔ پی ایس ایل کے فائنل میچ میں لاہور قلندرز اور ملتان سلطانز آمنے سامنے ہوں گے۔ فائنل کل کھیلا جائے گا۔
 
Bubber Shair

Chief Minister (5k+ posts)
انتظامیہ نے ساری ٹیم کے فونز بند کروا دئیے ہیں لہذا یہ پیغام کچھ عجیب سا ہے ۔ فخرزمان نے ٹکٹ کیا کرنی ہے کیونکہ اس کے ایک آدھ مہمان کو تو ویسے ہی اس کی مدد سے اسٹیڈیم میں داخلہ مل سکتا ہے؟ کہیں ایسا تو نہیں کہ اچانک رابطہ کٹ جانے کی وجہ سے اس نے بکیز کو کوی پیغام دیا ہو کہ موبائل بند ہے ہوٹل فون کے تھرو مجھ تک پنہچ جائیں؟
 
jigrot

Minister (2k+ posts)

جب آپ فخرزمان ہوں تو سارا پاکستان آپ کو جانتا ہے۔ ایک آدھ ٹکٹ سے کام نہیں چلتا۔ اگر اس نے کچھ کرنا ہوا تو بغیر بتائے بھی کر سکتا ہے۔ لوگ اسے ٹکٹ کے لیے فون کررہے ہونگے فون اچانک بند ہوگیا اس لیے اطلاع دے رہا ہوگا۔