چائلڈ پورنوگرافی معاشرے کا بڑا ناسور ہے،ملزم ضمانت کےمستحق نہیں:سپریم کورٹ

sup-cc.jpg


چائلڈ پورنوگرافی معاشرے کا بڑا ناسور ہے،ملزم ضمانت کےمستحق نہیں:سپریم کورٹ

سپریم کورٹ نے چائلڈ پورنوگرافی کو معاشرہ کیلئے بڑا ناسور قرار دے دیا،سپریم کورٹ میں چائلڈ پورنوگرافی ویڈیوز سوشل میڈیا پر پھیلانے کے کیس کی سماعت ہوئی،عدالت نے ریمارکس دیتے کہ چائلڈ پورنوگرافی معاشرے کا بڑا ناسور اور تباہی کا باعث بنتی جا رہی ہے،بچوں کی فحش ویڈیوز سوشل میڈیا پر پھیلانے والے ملزم ضمانت کے مستحق نہیں۔

سپریم کورٹ نے اپنے ریمارکس میں کہا کہ چائلڈ پورنوگرافی بچوں کے ساتھ جنسی ذیادتی کے واقعات کا باعث ہے، چائلڈ پورنوگرافی معاشرے کا بڑا ناسور اور تباہی کا باعث بنتی جا رہی ہے بچوں کے مستقبل اور اخلاقیات کے لیے چائلڈ پورنوگرافی سنگین خطرہ ہے،چائلڈ پورنوگرافی کے بڑھتے خطرے کےساتھ آہنی ہاتھوں سے نمٹنا ہوگا۔

عدالت نے مزید ریمارکس دیئے کہ چائلڈ پورنوگرافی ویڈیوز پھیلانا معاشرے کو کھوکھلا کرنے کا جرم ہے، ملزم کے وکیل کی یہ دلیل قابل قبول نہیں کہ کوئی متاثرہ فریق سامنے نہیں آیا، ملزم عمر خان پر کیس بچوں کی گندی ویڈیو پھیلانے کا ہے بنانے کا نہیں،ملزم عمر خان کی شکایت براہ راست فیس بُک انتظامیہ کی جانب سے کی گئی تھی۔

ملزم عمر خان کے خلاف ایف آئی اے ایبٹ آباد نے مقدمہ درج کروارکھا ہے،عدالت نے عمر خان نامی ملزم کی درخواست ضمانت مسترد کرتے ہوئے ٹرائل کورٹ کو کیس کا جلد فیصلہ کرنے کا حکم دے دیا۔
 
Advertisement
Sponsored Link