کابینہ کی بجٹ کی منظوری،سرکاری ملازمین کی تنخوا،پینشن میں کتنا اضافہ منظور؟

shehbaz-bd-5.jpg


وفاقی کابینہ نے نئے مالی سال کے لیے بجٹ کی منظوری دے دی جس میں سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 15 فیصد اور پنشن میں 5 فیصد اضافہ کیا گیا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق نئے مالی سال کا بجٹ آج شام چار بجے پیش کیا جائے گا۔ قومی اسمبلی میں بجٹ پیش کرنے سے قبل وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس ہوا جس میں بجٹ تجاویز پیش کی گئیں۔

کابینہ نے بجٹ تجاویز منظور کرتے ہوئے سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 15 فیصد اور پنشن میں 5 فیصد اضافے کی منظوری دے دی۔ اس کے ساتھ ہی کابینہ نے سرکاری ملازمین کا ایڈہاک الاؤنس بنیادی تنخواہ میں ضم کرنے کی بھی منظوری دے دی۔

قبل ازیں وزیراعظم شہباز شریف نے سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں دس فیصد تک اضافے کا اعلان کیا تھا لیکن کابینہ نے اب پندرہ فیصد اضافے کی منظوری دی ہے۔ ملازمین کی تنخواہیں بڑھانے سے خزانے پر 71 ارب 59 کروڑ کا بوجھ پڑے گا۔

جب کہ دوسری جانب حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات پر سیلز ٹیکس دوبارہ وصول کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ وزارت خزانہ کے مطابق آئندہ مالی سال میں پیٹرولیم مصنوعات پر30 روپے فی لیٹر لیوی عائد کرنے کی تجویز دی گئی ہے جو مرحلہ وارعائد کی جائے گی۔

اس وقت پیٹرولیم مصنوعات پر سیلز ٹیکس کی شرح صفر ہے اس لیے پیٹرولیم مصنوعات پر سیلز ٹیکس دوبارہ وصول کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
 

Qudsi

Minister (2k+ posts)
iMRAN kHAN WAS ABOUT to increase upto 35% upon pay and pension commission recommendations.