کرونا کیسز میں اضافہ،پاکستان میں بوسٹر ڈوز لگانے کا آغاز، کون اہل ہوگا؟

omicoron.jpg


نیشنل کمانڈ این کنٹرول سنٹر (این سی او سی) کی جانب سے اعلان کیا گیا ہے کہ آج سے ملک بھر میں پاکستانی کورونا سے بچاؤ کیلئے بوسٹر شاٹ لگوا سکیں گے۔

این سی او سی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر جاری پیغام میں واضح کیا کہ اس بوسٹر ڈوز کیلئے 30 سال سے زائد عمر کے ایسے تمام پاکستانی اہل ہوں گے جن کو کورونا وائرس کیلئے لگوائی گئی ویکسین کی دوسری ڈوز کے بعد 6 ماہ کا عرصہ گزر چکا ہوگا۔

https://twitter.com/x/status/1477662883806863360
وفاقی ادارے نے ہدایات جاری کی ہیں کہ کورونا وائرس سے بچاؤ کیلئے سماجی فاصلہ، ماسک کا استعمال ودیگر قائم کردہ ایس او پیز پر عمل درآمد یقینی بنایا جائے تاکہ پاکستانیوں کو وبا کے اس نئے اومیکرون ویرینٹ سے بچایا جا سکے۔

کراچی میں اومی کرون ویرینٹ سےک ورونا مثبت کیسز کی شرح 7 فیصد ہو چکی ہے جبکہ کراچی میں ویکسی نیشن کی شرح محض 40 فیصد ہے جس سے کیسز بڑھ رہے ہیں۔ ماہرین صحت کا یہ بھی کہنا ہے کہ کراچی کے بعد اگلا نمبر لاہور کا ہے جہاں اومی کرون کی وجہ سےکیسزبڑھیں گے.


اسلام آباد میں بھی اومی کرون کی کمیونٹی ٹرانسمیشن شروع ہو چکی ہے۔ ڈاکٹر فیصل محمود کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ کراچی میں کیسز روکنے کے لیے سخت اقدامات کی ضرورت ہے، کورونا کیسز بڑھنے سے اسپتالوں میں مریضوں کی تعداد بھی بڑھے گی۔ ان کا کہنا ہے یہ کہنا قبل از وقت ہے کہ اومی کرون ویرینٹ کم خطرناک ہے۔

جب کہ عالمی ادارہ صحت کے سربراہ نے امید ظاہر کی ہے کہ رواں سال کورونا کی عالمی وبا پر قابو پا لیا جائے گا، ڈاکٹر ٹیڈراس آڈونم نے کہا کہ اس عالمی وبا کے خلاف جنگ میں قوم پرستی کو بھول کو سب ممالک کو متحد ہونا پڑے گا۔
 
Last edited: